Wednesday January 22, 2025

چارآدمیوں کے پاس نہ رہنا

امام زین العابدین رحمتہ اللہ علیہ نے اپنے بیٹےامام باقرؒ کو نصیحت کرتے ہوئے فرمایا بیٹا! چار آدمیوں کے پاس نہ رہنا‘ راستہ چلتے ہوئے ان کے ساتھ تھوڑی دیر کیلئے بھی نہ چلنا‘ کہنے لگے کہ میں بڑا حیران ہوں کہ وہ اتنے خطرناک ہیں! پوچھا کہ وہ کون سے آدمی ہیں؟ فرمایا ایک بخیل آدمی اس سے کبھی دوستی نہ کرنا اس لئے کہ وہ تجھےایسے وقت میں دھوکہ دے گا جب تجھے اس کی بہت ضرورت ہو گی‘

دوسرا جھوٹا آدمی‘ کہ وہ دور کو قریب ظاہر کرے گا اور قریب کو دور اور تیسرا فاسق آدمی کیونکہ وہ تجھے ایک لقمہ کے بدلے یا ایک لقمہ سے بھی کم میں بیچ دے گا‘ کہتے ہیں کہ میںنے پوچھا ابو! ایک لقمہ میں بیچنا تو سمجھ میں آتا ہے ایک لقمہ سے بھی کم بیچنے کا کیا مطب ہے؟ فرمایا کہ وہ تمہیں ایک لقمہ کی امید پر بیچ دے گا اور چوتھا قطع رحمی کرنے والا آدمی کیونکہ میں نے قرآن پاک میں کئی جگہ اس پر لعنت دیکھی ہے. یہ باپ کی صحبت کے انمول موتی تھے جو بیٹے کو مل رہے تھے.

FOLLOW US