Wednesday January 22, 2025

توکل الی اللہ

حضر ت شاہ شجاع کرمانی کی ایک بیٹی تھی جس کارشتہ ایک بادشاہ نے مانگاتھامگرانہوں نے منظورنہیں کیاپھرایک غریب نیک بخت لڑکے کونمازپڑھتے دیکھ کراس سے نکاح کردیا۔صاحبزادی رخصت ہوکرشوہرکے گھرآئیں توایک روکھی سوکھی روٹی رکھی ہوئی دیکھ کرپوچھا۔۔۔یہ کیاہے ؟؟؟شوہرنے جواب دیارات کوبچ گئی تھی روزہ کھولنے کےلئے رکھ لی ہے ۔یہ سن کروہ

الٹے پائوں پیچھے ہٹی ۔۔لڑکابولامیں جانتا تھا بھلا بادشاہ کی بیٹی میری غریبی پرکیسے راضی ہوگی ۔۔ وہ بولی ۔بادشاہ کی بیٹی غریبی پرناراض نہیں بلکہ اس لئے ناراض ہے کہ تم کو اللہ پربھروسہ نہیں ہے اورمجھے تعجب ہے کے مجھے سے تمھارے متعلق یہ کہاکہ بڑے نیک اورپارساانسان ہوجس کواللہ پربھروسہ نہ ہووہ بھلاکیسے نیک اورپارساہوسکتاہے ۔۔نوجوان عزرکرنے لگاتووہ کہنے لگی عزرتومیں جانتی نہیں ۔یاتوگھرمیں میں رہوگی یایہ روٹی ۔۔۔اس نوجوان نے فوراوہ روٹی خیرات کردی تب وہ کہیں جاکے بیٹھی ۔

FOLLOW US