اسلام آباد (نیوزڈیسک) خانہ کعبہ میں صفائی ستھرائی کا کام سر انجام دینے والے پاکستانی کو ایسا اعزاز حاصل ہو گیا جوہر مسلمان حاصل کرنا چاہئے گا۔اس حوالے سے میڈیا رپورٹ میں بتایا گیا کہ خانہ کعبہ میں صفائی ستھرائی کا کام انجام دینے والے پاکستانی کو بہترین کارکردگی پیش کرنے پر حجراسماعیل میں نماز پڑھنے کی اجازت مل گئی۔ مسجد حرام کی
انتظامیہ نے صفائی ستھرائی کو یقینی بنانے میں بہترین کارکردگی پیش کرنے پر پاکستانی شہری کو انعامی رقم دینے کا بھی فیصلہ کیا لیکن پاکستانی شخص نے انعامی رقم لینے سے انکار کردیا۔مذکورہ پاکستانی شخص نے پیسے لینے کی بجائے مسجد الحرام کی انتظامیہ سے خواہش ظاہرکی کہ اسے ان پیسوں کی بجائے حجراسماعیل میں نماز پڑھنے کی اجازت دی جائے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اس حوالے سے ایک تصویر بھی تیزی سے وائرل ہو رہی ہے جس میں دیکھا جاسکتاہے کہ پاکستانی شخص(حطیم جو کعبہ کے اندرہے) یں نماز ادا کر رہا ہے۔پاکستانی شخص(حطیم جو کعبہ کے اندرہے) یں نماز ادا کر رہا ہے۔ میڈیا رپورٹس میں مزید بتایا گیا ہے کہ خانہ کعبہ کی انتظامیہ کی جانب سے حجر اسماعیل کو پاکستانی شہری کی درخواست پر خالی کروا کر خصوصی طور پر دروازے بند کیے گئے ہیں تاکہ وہ عبادت کرسکے۔ سوشل میڈیا صارفین نے بھی اس تصویر پر اپنی آراء کا اظہار کرتے ہوئے پاکستانی شخص کو خوش نصیب قرار دیا۔سوشل میڈیا صارفین کا کہنا ہے کہ یہ پاکستانی خوش نصیب ہے جسے خانہ کعبہ میں صاف ستھرائی جیسا عظیم کام کرنے کی سعادت حاصل ہوئی اور اس کے بعد حجر اسماعیل میں بھی نماز ادا کی اور یہ اعزاز یقینی طور پر ہر مسلمان حاصل نہیں کر پاتا۔
https://twitter.com/undersubscribed/status/1128013582065651713