ریاض(ویب ڈیسک) باحہ ریجن کی ”دوس“ بستی علاقے کی خوبصورت ترین بستی ہے۔ یہ قدرتی مناظر سے مالا مال ہے۔ اس کے اطراف پہاڑ اور سبزہ زار وں کا لامتناہی سلسلہ ہے۔ جلیل المرتبت صحابی الطفیل بن عمر الدوسی اور ابو ہریرہ رضی اللہ عنہا اس بستی دوس کے تھے۔ ”دوس“ کی بستیاںالباحہ ریجن کی المندق کمشنری میں واقع ہیں۔ یہ باحہ سے40کلو میٹر کے فاصلے پر واقع ہیں۔ یہاں موسلا دھار بارشوں کی بدولت پورا علاقہ سرسبز و شاداب رہتا ہے۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم
نے دوس بستی کیلئے خیر و برکت کی دعا کی تھی۔ اس کی قبولیت کی نشانیاں یہاں ہر سو نظر آتی ہیں۔دوسری جانب سعودی عرب کے جنوب میں واقع وادیاں چٹیل میدان، پہاڑ، بہتے پانی اور سرسبز درختوں کا خوبصورت امتزاج ہونے کے سبب سحر انگیز جمال سے بھرپور مناظر پیش کرتی ہیں۔ ان وادیوں میں پورا سال بارشیں جاری رہتی ہیں۔ العربیہ ڈاٹ نیٹ نے مذکورہ وادیوں کی قدرتی جمالیات کا قریب سے جائزہ لیا جو جذبات میں وجدانی کیفیت پیدا کر دیتی ہیں اور قدرتی مناظر اور ماحولیاتی تفریح کے دل دادہ افراد کے دل موہ لیتی ہیں۔ سعودی عرب کے جنوب میں واقع وادیوں کی تعداد 50 سے زیادہ ہے۔ ان وادیوں میں الجوف، یبہ، نخال اور نعمہ کی وادیاں شامل ہیں جو عسیر صوبے کے شمالی علاقے میں واقع ہیں۔ سردیوں کے موسم میں یہ وادیاں سرسبز و شاداب ہو جاتی ہیں اور ان کا قدرتی حسن عروج پر ہوتا ہے۔ سعودی عرب کے جنوبی حصے میں واقع وادیاں اس حوالے سے انفرادیت کی حامل ہیں کہ یہ پورے سال کسی وقت بھی خشک سالی کا شکار نہیں ہوتیں۔ یہ وادیاں مون سون کی بارشوں کے ذریعے ہر سیزن میں سرسبز و شاداب رہتی ہیں اور یہاں کے درخت اور پودے لہلہاتے نظر آتے ہیں۔ نعمہ ، یبہ اور قنونا کی وادیوں کا جغرافیائی تنوع انہیں دنیا کے دیگر ممالک میں واقع وادیوں سے منفرد بناتا ہے۔ ان وادیوں کے دامن میں ہموار زمین بھی ہے اور پہاڑ بھی … !” نے مذکورہ علاقے کا دورہ کرتے ہوئے یہاں کے بعض خوب صورت مناظر کو اپنے کیمرے کی آنکھ میں محفوظ کرلیا۔