Thursday January 23, 2025

اس سال تک اسلام دنیاپرچھاجائے گا،بڑادعویٰ ہوگیا

اس سال تک اسلام دنیاپرچھاجائے گا،بڑادعویٰ ہوگیا

دنیا میں فی الحال عیسائی مذہب کو ماننے والے لوگوں کی تعداد سب سے زیادہ ہے، لیکن 2050 تک دنیا کے نقشے پرکافی کچھ تبدیل ہوسکتا ہے۔عالمی ریلیجن ڈیٹا بیس اورپیو ریسرچ سینٹر کے مطابق 2050 تک مذہب اسلام کوماننے والی عوامی آبادی دنیا میں سب سے زیادہ ہوسکتی ہے۔ورلڈ ریلیجن ڈیٹا بیس نے1910 سے 2010 کے درمیان پوری دنیامیں مقیم مذہبی لوگوں کی آبادی کی تحقیق کی بنیاد پربتایا ہےکہ ان 100 سالوں میں اسلام سب سے تیزی سے بڑھنے والا مذہب ہے

جبکہ اس کے بعد سب سے تیزی سے ملحد (کسی بھی مذہب کونہ ماننے والے) لوگوں کی آبادی میں اضافہ ہوا ہے۔ورلڈ ریلیجن ڈیٹا بیس کی رپورٹ کے مطابق دنیا میں سال 1910 میں کل آبادی کے 34.8 فیصد لوگ عیسائی تھے جوکہ 2010 میں گھٹ کر32.8 فیصد رہ گئے ہیں جبکہ مسلمانوں کی بات کریں تو1910 میں ان کی آبادی 12.6 فیصد تھی جو2010 میں بڑھ کر22.5 فیصد ہوگئی ہے۔اس تحقیق میں یہ بھی سامنے آیا ہے کہ 2050 تک ہندوستان میں بھی مسلمانوں کی آبادی میں تیزی سے اضافہ ہوا ہے۔ یہاں ہندوہی اکثریت میں رہیں گے، لیکن دنیا کے ہندوئوں کی بات کریں توان کی آبادی میں بھی اضافہ درج کیا گیا ہے۔ہندوآبادی پوری دنیا میں 1910 میں12.7 فیصد تھی جواب بڑھ کر13.8 فیصد ہوگئی ہے۔ ملحدوں کی بات کریں توان کی آبادی پہلے صرف 0.2 فیصد تھی جوغیرمتوقع طورپربڑھ کر9.8 فیصد ہوگئی ہے۔ چینی لوک دھرم ماننے والے لوگوں کی آبادی میں گراوٹ درج کی گئی ہے، یہ 22.2 فیصد سے گھٹ کرصرف 6.3 فیصد رہ گئ ہیں۔پیوریسرچ سینٹرنے بھی سال 2017 میں ایک رپورٹ جاری کی تھی، جس میں سال 2015 تک کا ڈیٹا شامل کیا گیا تھا اس رپورٹ کے مطابق بھی پوری دنیا میں عیسائی مذہب ماننے والوں کی تعداد سب سے زیادہ تقریباً 230 کروڑبتائی گئی تھی جبکہ مسلمانوں کی آبادی 180 کروڑکے آس پاس تھی۔ہندوئوں کی آبادی اس رپورٹ کے مطابق پوری دنیا میں 110 کروڑ کے آس پاس تھی۔ اس رپورٹ میں پوری دنیا میں عیسائیوں کی آبادی 31.2 فیصد بتائی گئی تھی جبکہ مسلمان 24.1 فیصد اورہندوئوں کی آبادی 15.1 فیصد بتائی گئی تھی۔ ملحدوں کی تعداد پوری دنیا کی آبادی کا 16 فیصد کے آس پاس ہے۔

FOLLOW US