Thursday January 23, 2025

طالبان سے بچنے کیلئے پاکستانی لڑکی، لڑکا بن کر پوری دنیا میں بے حد مشہور ہو گئی اور کسی کو پتہ بھی نہ چلا ، جانتے ہیں یہ پاکستان کے کس انتہائی معروف سیاستدان کی بہن ہے ؟ جانیں

طالبان سے بچنے کیلئے پاکستانی لڑکی، لڑکا بن کر پوری دنیا میں بے حد مشہور ہو گئی اور کسی کو پتہ بھی نہ چلا ، جانتے ہیں یہ پاکستان کے کس انتہائی معروف سیاستدان کی بہن ہے ؟ جانیں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) طالبان سے بچنے کیلئے پاکستانی لڑکی لڑکا بن کر پوری دنیا میں بے حد مشہور ہو گئی اور کسی کو پتہ بھی نہ چلا ، جانتے ہیں یہ پاکستان کے کس انتہائی معروف سیاستدان کی بہن ہے ؟ جانیں ۔۔۔پاکستان کی نمبر1فیمیل سکوائش پلیئر ماریہ طور پیکی دنیا بھر میں سکوائش کی خواتین کھلاڑیوں کی درجہ بندی میں 49ویں نمبر ہیں ۔طور پیکی نے جنوبی وزیرستان کے قدامت پسند علاقے میں آنکھ کھولی اور وہیں پلی بڑھیں ۔ انھیں بچپن سے ہی کھیلوںسے شغف تھا پس جیسے ہی لڑکپن میں قدم رکھا تو کھیل کے میدان میں کچھ کر دکھانے کے جذبے نے سر ابھارا ۔ پس اسی امنگ کے پیش نظر انھوں نے لڑکوں کا روپ دھار کر

ویٹ لفٹنگ شروع کی ۔ چونکہ وزیر ستان جیسے علاقے میں طالبان کا تسلط ہے جس کی بنا پر انھیں لڑکوں کا روپ دھار کر کھیلنا پڑاتاتھا ۔طور پیکی نے حال ہی میں اپنی سوانح حیات ”اے ڈفرنٹ کائنڈ آف ڈاٹر“میں اپنی زندگی کی جدو جہد کے وزیرستان کے پہاڑوں سے کینیڈا تک کے سفر کا ذکر کیا ہے ۔ تاہم انکا کہنا ہے کہ یہ تو انکے سفر کی ابتداءہے ۔حال ہی میں ماریہ طور پیکی نے خصوصی انٹرویو دیتے ہوئے بتایا کہ انھیں سکوائش کے علا وہ ٹینس کھیلنا بھی بے حد پسند ہے ۔ زندگی میں متاثر کن شخصیات کے حوالے سے پوچھے گئے سوال کے جواب میں انکا کہناتھا کہ انھیں محمد علی ، ٹینس سٹار روجر فیڈیرراور سرینا ولیمز بے حد پسند ہیں ۔ علا وہ ازیں انھیں اپنے کوچ جوناتھن پاور اور پاکستانی سکوائش پلیئر جان شیر خان اور جہانگیر خان بھی بہت پسند ہیں ۔ لڑکوں سے کم تر سمجھے جانے کے متعلق اظہار خیال کے حوالے سے انکا کہنا تھا کہ انھیں کبھی ایسا گمان نہیں گزرا کہ وہ لڑکوں سے کم تر ہیں ۔ انکا کہنا تھا کہ انھیں لڑکی اور لڑکے کے درمیان فرق کیا جانا بہت تکلیف پہنچاتا ہے ۔ انھوں نے کہا لڑکیاں کسی صورت لڑکوں سے کم نہیں ہیں پس انھیں اپنے آپ کو منوانے کیلئے حوصلے اور جراءت کی ضرورت ہے ۔ٹورنٹو میں وقت گزرانے کے متعلق بات کرتے ہوئے طور پیکی کا کا کہنا تھا کہ کینیڈا کے لوگ بے حد ملنسا ر ہیں وہ آپ کے ساتھ دوستانہ انداز میں ملتے اور گفتگو کرتے ہیں چاہے آپ کا تعلق دنیا کے کسی بھی کونے سے کیوں ہو۔ انھوں نے بتایا کہ وہ فارغ اوقات میں ہندی اور انگریزی فلمیں دیکھتی ، کتا بیں پڑھتی اور اپنے والد کے ساتھ ویڈیو چیٹ کر تی ہیں ۔انکا کہنا تھا کہ انھیں ایسا لگتا ہے انکے اندر شاید کوئی اداکارہ بھی چھپی ہوئی ہے اور انھیں امیدہے کہ وہ ایک روز ہالی ووڈ اور بولی ووڈ فلمو ں میں اداکار ی کے جوہر دکھاتی نظر آئیں گی ۔پاکستان میں جنگ بندی اور انتہا پسندی کے خاتمے کے بارے میں اظہار خیال کرتے ہوئے 25سالہ کھلاڑی کا کہنا تھا کہ ہمارے ملک میں امن صرف تعلیم کے زریعے سے ہی ہو سکتا ہے ۔ پس آپ عوام کو جتنا تعلیم سے قریب تر کریں گے انکی سوچ میں

اسی قدر مثبت تبدیلی رونما ہو گی ۔ہمسایہ ملک ہندوستان کے بارے میں ماریہ طور پیکی کاکہنا تھا کہ ہندوستانی بے حد خوش اخلاق ہیں ۔ جب انھوں نے ایشین گیمز میں حصہ لینے کیلئے بھارت کا دورہ کیا تو انھیں ایسا لگا وہ اپنے لوگوں میں آگئی ہیں ۔مستقبل کی منصوبہ بندی کے حوالے سے پوچھے گئے سوال کے جواب میں انکا کہنا تھا کہ وہ چاہتی ہیں پاکستان سے انتہا پسندی اور دہشت گردی کے خاتمے کیلئے اقدامات کریں ۔ انھوں نے کہا انکی خواہش ہے پاکستان کا ہر بچہ لڑکا یا لڑکی معیاری تعلیم حاصل کرے اور اپنے مقصد کے حصول کیلئے انھوں نے ماریہ طور پیکی فنڈ بھی قائم کر رکھا ہے تاکہ پاکستانی بچے تعلیم میدان میں آگے نکل سکیں ۔

FOLLOW US