Monday January 20, 2025

ہاتھوں کی لکیروں میں زندگی سے متعلق راز چھپے ہو تے ہیں کلائی کی یہ تین لکیریں کیا بتاتی ہیں؟ جانئے

ہاتھوں کی لکیروں میں زندگی سے متعلق راز چھپے ہو تے ہیں کلائی کی یہ تین لکیریں کیا بتاتی ہیں؟ جانئے

آج تک تو ہم یہ سنتے آئے ہیں کہ ہاتھوں کی لکیروں میں زندگی سے متعلق راز چھپے ہوتے ہیں۔ لیکن کیا آپ کو معلوم ہے کہ آپ کی کھلائیوں پر موجود لکیریں بھی بہت کچھ بولتی ہیں۔لکیروں پر یقین کچھ لوگ ہی کرتے ہیں اور بعض لوگوں کے لیے یہ محض مذاق کے علاوہ کچھ بھی نہیں ہوتا،مغرب میں موجود لوگ ان باتوں پر زیادہ یقین رکھتے ہیں۔کلائیوں پر

موجود افقی لکیریں، جن کو ریسکیٹ لائن بھی کہا جاتا ہے ۔ ان لکیروں کے مختلف معنی ہوتے ہیں جیسے یہ لکیریں صحت کا احوال بھی بتاتی ہیں، آپ کے مستقبل کا حال بھی پیش کرتی ہیں اورآپ کی قسمت کو بیان کرتی ہیں۔میٹا فزکس کے مطابق کلائی پر موجود لکیریں زندگی کی پیش گوئی کرتی ہیں،جتنی لکیریںزیادہ ہونگی اُتنی زیادہ انسان کی عمر ہوگی۔اگرکسی شخص کی کلائی پر موجود پہلی لکیر پوری اور واضح ہے تو اس کا مطلب وہ شخص23 سے 28 سال تک زندگی گزارے گا۔اسی طرح کلائی پر موجود دوسری لکیرکسی شخص کی 46 سے 56 سال تک جینے کی پیش گوئی کرتی ہے۔اگر کلائی پر تیسری لکیر بھی موجود ہے تو اس کا مطلب وہ شخص 69 سے 84 سال تک زندگی بسر کرے گا اور آخری یعنی چوتھی لکیر کسی شخص کے84سال جینے کی پیش گوئی کرتی ہے۔عموماً کلائی پر موجود چوتھی لکیر اتنی واضح نہیں ہوتی اور بعض افراد کی کلائیوں پر چوتھی لکیر موجود بھی نہیں ہوتی۔ زیادہ تر لوگوں کی کلائیوں پر دو یا تین لکیریں موجود ہوتی ہیں۔

FOLLOW US