Thursday January 23, 2025

حضورپاکﷺ نے فرمایا جو شخص صرف تین مرتبہ یہ دُعا پڑھے گا اللہ تعالی اسکی چار بیماریاں دُورکر دیں گے

حضورپاکﷺ نے فرمایا جو شخص صرف تین مرتبہ یہ دُعا پڑھے گا اللہ تعالی اسکی چار بیماریاں دُورکر دیں گے

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) حضورپاک صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا جو شخص صرف تین مرتبہ یہ دُعا پڑھے گا اللہ تعالی اسکی چار بیماریوں کو دُورکر دیں گے جو لوگ ایمان والے ہیں وہ فجر کی نماز کے بعد یہ تسبیح پڑھیں گے تو اللہ پاک کی ذات ان لوگوں کو چار بیماریوں سے محفوظ رکھے گی اور جن کو یہ بیماریاں لاحق ہیں ان کو ان بیماریوں سے نجات مل جائیگی،

جن چار بیماریوں کا ذکر کیا گیا ہے ان میں پہلی بیماری ہے پاگل پن، جب آپ یہ تسبیح پڑھیں گے تو آپکو کسی طرح کی ذہنی بیماری نہیں ہوگی، بزرگوں کا کہنا ہے جن لوگوں کو مرگی یا بھولنے کی عادت ہے وہ بھی اس تسبیح سے شفایاب ہوسکتے ہیں اور دوسری بیماری کوڑھ پن کی ہے، یہ تسبیح پڑھنے سے آپ کو کبھی بھی جلد کی بیماری نہیں ہوگی اگر کبھی کسی کے چہرے پر دانے ،پھنسی وغیرہ نکل آئے یا انکا رنگ کالا ہو جائے تو وہ احباب بھی اس تسبیح کو ضرور پڑھیں، تیسری بیماری اندھا پن، اگر آپ کی نظر کم ہے تو بھی آپ اس تسبیح کو ضرور پڑھیں، آپ کی نظر محفوظ رہے گی، چوتھی بیماری ہے فالج، جس بھائی یا بہن کے ہاتھ پاؤں اچانک کام کرنا چھوڑ جائیں تو وہ بھی اس تسبیح کو ضرور پڑھیں آیئے آپ کو بتاتے ہیں کہ وہ تسبیح کون سی ہے، اس تسبیح کے الفاظ یہ ہیں (سبحان اللہ العظیم و بحمدہ، لا حول ولا قوۃ الا باللہ) یہ دعا ہر روز تین مرتبہ فجر کی نماز کے بعد پڑھیں تو ان چار بیماریوں سے اللہ پاک اس کلام کی برکت سے آپ کو ہمیشہ کے لیے محفوظ کر دیں گے اور جو لوگ مبتلا ہیں انہیں انشاللہ صحت نصیب ہو گی۔

FOLLOW US