Wednesday January 22, 2025

سابق آرمی چیف مرزا اسلم بیگ کے پاس ہارٹ اٹیک سے 100فیصد بچائوکا ایسا کونسا آسان اورسستا سا نسخہ تھا جو انہوں نے ملک ریاض کو بتا یا تھا اور ان کے لاکھوں روپے بچ گئے تھے ، جانیں

سابق آرمی چیف مرزا اسلم بیگ کے پاس ہارٹ اٹیک سے 100فیصد بچائوکا ایسا کونسا آسان اورسستا سا نسخہ تھا جو انہوں نے ملک ریاض کو بتا یا تھا اور ان کے لاکھوں روپے بچ گئے تھے ، جانیں

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) معروف پاکستانی بزنس مین ، چیئرمین بحریہ ٹاؤن ملک ریاض حسین کو 1995ء میں دل کی تکلیف ہوئی ‘ ڈاکٹروں نے انہیں بتایا ’’ آپ کے دل کی تین نالیاں بند ہیں چنانچہ آپ کو فوراً اینجو پلاسٹی کرانا پڑے گی‘ ملک ریاض اینجو پلاسٹی کیلئے لندن جانے لگے تو سابق آرمی چیف جنرل اسلم بیگ نے انہیں دل کی تقویت کیلئے طب نبویؐ سے ایک نسخہ بتایا‘ جنرل اسلم بیگ کا کہنا تھا انہیں 56 سال کی عمر میں دل کا عارضہ لاحق ہوا‘ یہ اپنے مرض

کو خفیہ رکھنا چاہتے تھے کیونکہ اس سے ان کے فوجی کیریئر پر زد پڑ سکتی تھی چنانچہ انہوں نے جدید علاج کی بجائے طب نبویؐ کا سہارا لینے کا فیصلہ کیا‘ انہیں کسی صاحب نے یہ نسخہ بتایا‘ انہوں نے یہ نسخہ استعمال کرنا شروع کر دیا اور یہ حیران کن حد تک صحت مند ہو گئے ۔جنرل اسلم بیگ کا کہنا تھا آپ اینجو پلاسٹی سے پہلے ایک مہینہ تک یہ نسخہ استعمال کریں اور اس کے بعد اپنے ٹیسٹ کرائیں‘ اگر شفاء ہو گئی تو ٹھیک ورنہ دوسری صورت میں آپ اینجو پلاسٹی کرا لیں۔ملک ریاض نے جنرل اسلم بیگ سے یہ نسخہ لیا اور اس کا استعمال شروع کردیا‘ ایک مہینے کے بعد یہ لندن کے کرامویل ہسپتال گئے‘ وہاں انہوں نے دنیا کے ایک نامور کارڈیالوجسٹ سے رابطہ کیا۔ اس نے ان کے ٹیسٹ کرائے اور ٹیسٹوں کے نتائج دیکھ کرانہیں بتایا آپ کا دل مکمل طور پر ٹھیک ہے‘ آپ کو کسی قسم کے علاج کی ضرورت نہیں‘ ملک ریاض نے اپنے پرانے ٹیسٹ اس کے سامنے رکھ دیئے‘ اس نے دونوں ٹیسٹ میچ کئے اور یہ ماننے سے انکار کر دیا کہ یہ دونوں ٹیسٹ ایک ہی شخص کے ہیں بہر حال قصہ مختصر ملک ریاض واپس پاکستان آئے اور انہوں نے اس نسخے کو اپنا معمول بنا لیا‘ یہ 2009ء میں ایک بار پھر کرامویل ہسپتال کے اسی ڈاکٹر کے پاس گئے‘ اس نے ان کے دوبارہ ٹیسٹ لئے‘ پرانے ٹیسٹ دیکھے اور اس کے بعد یہ بتا کر حیران کر دیا کہ 1995ء سے لے کر 2009ء تک ان کی دل میں کسی قسم کا کوئی فرق نہیں آیا‘ ان کا دل مکمل طور پر صحت مند ہے اور یہ کھائیں‘ پئیں اور موج اڑائیں۔ ملک ریاض یہ نسخہ آج بھی استعمال کر رہے ہیں اور اپنے بے شمار دوستوں کو بھی کروا رہے ہیں‘ جنرل اسلم بیگ بھی یہ استعمال کرتے ہیں اور یہ شاید اس نسخے کی وجہ سے 84 سال

کی عمر میں بھی نہ صرف صحت مند اور متحرک زندگی گزار رہے ہیں بلکہ ان کا دل بھی جوانوں کی طرح مضبوط ہے اور یہ آج بھی ٹیلی ویژن کے شوز میں کڑک دار آواز میں جواب سوال کرتے ہیں اور ان کی خواہش ہے پاکستان کم از کم بھارت پر ایٹم بم ضرور گرائے۔ یہ نسخہ بہت سادہ ہے‘ آپ عجوہ کھجور کی گٹھلیاں لے کر پیس لیں اور اس پاؤڈر کی آدھی چمچ روز صبح پانی کے ساتھ نگل لیں انشاء اللہ آپ کے دل کے تمام امراض ٹھیک ہو جائیں گے۔ میں آپ کو یہ بھی بتاتا چلوں تاریخ اسلام میں پہلا ہارٹ اٹیک جنگ قادسیہ کے ہیرو اور فاتح ایران حضرت سعد بن ابی وقاصؓ کو ہوا تھا‘ آپ کے دل میں اچانک تکلیف ہوئی‘ نبی اکرمؐ کو معلوم ہوا تو آپؐ نے فرمایا انہیں عجوہ کھجور گٹھلی سمیت کوٹ کر کھلا دو‘ یہ ٹھیک ہو جائیں گے‘ حضرت سعد بن ابی وقاصؓ کو عجوہ کھجور کوٹ کر کھلائی گئی اور آپ صحت مند ہو گئے‘ یہ کھجور صرف سعودی عرب سے ملتی ہے اور خاصی قیمتی ہے لیکن اس کے باوجود یہ امراض دل کی ادویات سے یقیناً سستی ہو گی‘ اس نسخے کے دونوں راوی زندہ بھی ہیں اور صحت مند بھی ہیں‘ آپ اگر مزید تحقیق کرنا چاہیں تو آپ جنرل مرزا اسلم بیگ اور ملک ریاض حسین سے رابطہ کر سکتے ہیں‘ میں نے کیونکہ ابھی تک یہ نسخہ استعمال نہیں کیا چنانچہ میں اپنا تجزیہ بیان نہیں کر سکتا تاہم اگر آپ تحقیق کے بعد اسے استعمال کرنا چاہیں تو سو بسم اللہ‘ اگر آپ کو شفاء نصیب ہو جائے تو آپ جنرل اسلم بیگ‘ ملک ریاض اور میرے لئے دعا فرما دیجئے گا اور اگر شفاء نہ ہو تو ہم تینوں کو معاف کر دیجئے گا کیونکہ اس انفارمیشن کا مقصد نیک ہے ۔

FOLLOW US