Thursday January 23, 2025

اپنے سخت غصے پر قابو پانے کیلئے صدر ایوب کیا کیا کرتے تھے ؟

اپنے سخت غصے پر قابو پانے کیلئے صدر ایوب کیا کیا کرتے تھے ؟

صدر ایوب خان پاکستان کے پہلے ملٹری ڈکٹیٹر تھے ’وہ روزانہ سگریٹ کے دو بڑے پیکٹ پیتے تھے ’روز صبح ان کا بٹلر سگریٹ کے دو پیکٹ ٹرے میں رکھ کر ان کے بیڈ روم میں آ جاتا تھا اور صدر ایوب سگریٹ سلگا کر اپنی صبح کا آغاز کرتے تھے ’وہ ایک دن مشرقی پاکستان کے دورے پر تھے’وہاں ان کا بنگالی بٹلر انہیں سگریٹ دینا بھول گیا ’جنرل ایوب خان

کو شدید غصہ آیااور انہوں نے بٹلر کو گالیاں دینا شروع کر دیں۔ جب ایوب خان گالیاں دے دے کر تھک گئے تو بٹلر نے انہیں مخاطب کر کے کہا ’’جس کمانڈر میں اتنی برداشت نہ ہو وہ فوج کو کیا چلائے گا ’مجھے پاکستان فوج اور اس ملک کا مستقبل خراب دکھائی دے رہا ہے ۔بٹلر کی بات ایوب کان کے دل پر لگی انہوں نے اسی وقت سگریٹ ترک کر دیا اور پھر باقی زندگی سگریٹ کو ہاتھ نہ لگایا

FOLLOW US