Friday November 8, 2024

آئی ایس آئی کے دو افسران نےلڑکیاں بن کر بھارتی ائیر فورس کے افسر کو ” ماموں ” بنائے رکھا۔۔ کون سی خفیہ معلومات لے لیں۔۔ کس بہانے سے برہنہ کیا؟؟اسے کیا سزا ملی؟؟انتہائی دلچسپ رپورٹ

نئی دہلی (مانیٹرنگ ڈیسک) گزشہ دنوں بھارتی ائیر فورس کا ایک افسر مشکوک سرگرمیوں کی بنا پر گرفتار ہو گیا تھا۔ اس افسر پر الزام تھا کہ اس نے اہم اور حساس نوعیت کی معلومات آئی ایس آئی کے دو پاکستانی ایجنٹوں سے شئیر کی ہیں۔ بھارتی فضائیہ کا 51سالہ آفیسر آرن مرواہا خواتین سمجھ کر جن دو پاکستانی انٹیلی جنس افسران سے رابطے میں رہا انھوںنے

واٹس ایپ اور فیس بک چیٹ کے ذریعے اس سے انتہائی خفیہ اور اہم دستاویزات کی تصاویر حاصل کرلیں جن میں سے زیادہ تر معلومات کا تعلق لڑائی اور جنگی مشقوں سے تھا۔ جب کہ بھارتی افسر کی برہنہ تصاویر حاصل کرنے کےلئے بھی اس کو ٹریپ کیا گیا۔ یاد رہے کہ 31جنوری کو بھارتی آفیسر کو مشکوک حرکات کی بنا پر آ ئی اے ایف سے نکال دیا گیا تھا اور دہلی پولیس کو اس سے متعلق مزید تحقیقات کا حکم دیا گیا تھا۔بھارتی پولیس آفیسر کے ساتھ کچھ اور لوگوں کے ملوث ہونے کے خدشہ پر بھی دہلی پولیس تحقیقات کر رہی ہے۔پولیس کے مطابق بھارتی پولیس آفیسر کا موبائل فون بھی قبضے میں لے لیا گیا ہے اور اسے فرانزک ٹیسٹ کے لئے بھجوا دیا گیا ہے۔

FOLLOW US