Tuesday January 21, 2025

اللہ اکبر : کیا قیامت قریب ہے؟ مکہ مکرمہ میں سے اچانک ایسی چیز نکل آئی کہ زائرین خوف زدہ ہوگئے

اللہ اکبر : کیا قیامت قریب ہے؟ مکہ مکرمہ میں سے اچانک ایسی چیز نکل آئی کہ زائرین خوف زدہ ہوگئے

سعودی عرب(ویب ڈیسک) مکہ مکرمہ حرم شریف میں اچانک کالے جھینگروں کی یلغار نے عوام کے لئے مشکلات پیدا کردیں۔ جس کی ویڈیو انٹرنیٹ پروائرل ہوگئی جبکہ انتظامیہ نے حرم شریف سمیت شہرمیں جھینگروں کے خاتمے کے لئے جراثیم کش دوا کا اسپرے کیا مگر اس سے کچھ خاص فرق نظر نہیں آیا۔جمعرات کو بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی تفصیلات کے مطابق مکہ میں کالے جھینگروں کی بہتات گھروں، اسکولز اور سڑکوں پر عوام کے لئے پریشانی کاباعث بن گئی۔ کالے جھینگروں کی ویڈیو انٹرنیٹ پروائرل ہوگئی۔ مکہ مکرمہ میونسپلٹی نے حرم شریف سمیت

شہر میں جھینگروں کے خاتمے کے لئے جراثیم کش دوا کا اسپرے بھی کیا جبکہ مسجد الحرام کے زائرین کو جھینگروں سے نجات دلانے کیلئے 138افراد پر مشتمل 22ٹیمیں تعینات کردیں اور انہیں 111مشینیں بھی دیدی گئیں۔ میونسپلٹی نے ایسے تمام مقامات کی نشاندہی کرلی ہے۔ جہاں جہاں مکھی مچھر اور جھینگر زیادہ تعداد میں پیدا ہورہے ہیں۔عبدالوہاب سورور نے بتایا کہ ہفتہ کی رات مسجد میں دعا کر رہا تھا کہ اچانک ہر جگہ کیڑوں نے حملہ کردیا اور سب خوف زدہ ہو گئے۔ مسجد میں نہ صرف گارڈوں پر بلکہ کعبہ کے ارد گرد بھی کیڑے ہی کیڑے نظر آرہے تھے، میں نے اپنی زندگی مکہ میں گزار دی لیکن ایسا نظارہ پہلے کبھی نہیں دیکھا۔جنگلی کیڑوں کے ماہرین اور ڈبلیو ایف ایف کے سائنسی مشیر ڈاکٹر جیکی جوڈو کا کہنا ہے کہ یہ پہلا موقع ہے جب میں نے کیڑوں کو اتنی بڑی تعداد میں دیکھا ہو اور مجھے حیرت نہیں ہوئی کہ لوگ بھی اسی طرح کہہ رہے ہیں ، کیونکہ میں نے پہلے کبھی ایسے کیڑوں کو اتنی بڑی تعداد نہیں دیکھی۔ دوسری جانب مسجد الحرام کی انتظامیہ نے حرم شریف کے زائرین کو مچھروں اور مختلف قسم کے کیڑوں سے بچانے کیلئے 24 گھنٹے کیڑے مار ادویہ کے اسپرے کا بندوبست کردیا ہے اور اس کے لیے نظام الاوقات مقرر کئے گئے ہیں تاکہ زائرین کو کسی طرح کا کوئی نقصان نہ ہو۔

FOLLOW US