Friday January 24, 2025

غزوہ ہند کا وقت آ چکا ہے، اس ملک میں اللہ کادین کوئی مولوی نہیں بلکہ داڑھی منڈا کرے گا : معروف روحانی شخصیت نے بڑادعویٰ کردیا

غزوہ ہند کا وقت آ چکا ہے، اس ملک میں اللہ کادین کوئی مولوی نہیں بلکہ داڑھی منڈا کرے گا : معروف روحانی شخصیت نے بڑادعویٰ کردیا

اسلام آباد (ویب ڈیسک) پاکستان میں بین الاقوامی ناباینا خاتون بابا وانگاا کی حیثیت رکھنے والی روحانی شخصیت پیر پنجر نے پیش گوئی کی ہے کہ نریندر مودی اور اشرف غنی قتل کر دیئے جائیں گے، عزوہ ہند سر پر کھڑا ہے، ہندوستان اور دیگر پاکستانی افواج کی طاقت سے واقف ہی نہیں،ہندوستان کے سربراہوں کو ہتھکڑیوں میں جکڑ کر لایا جائے گا ، 27 بھارت کا زوال شروع ہو کر 29 تک پہنچے گا اس دوران بھارت کی ہر چیز لپیٹ دی جائے گی جبکہ مندروں میں پڑے بت بھی ٹوٹ جائیں گے ۔پیر پنجر نے انکشاف کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان ایک ایسا ملک ہے جہاں صرف پاک لوگ ہی رہے گے، پلید لوگوں کا اس ملک میں نہ کوئی کام ہے اور نہ جگہ ، جس جس نے اس

ملک کو نقصان پہنچایا ہے اس کے نصیب مین اس ملک کی مٹی نہیں آئے گی ، میں اپنے سر پر ہاتھ رکھ کر کہتا ہوں کہ نریندر مودی اور پاکستان کے غداروں کا حال ایک ہی ہوگا ، یہ سب قتل ہونگے اور ان لوگوں کو انکے قریبی ہی قتل کریں گے ، اشرف غنی کا حال بھی یہی ہوگا، اس ملک میں دین الٰہی نافذ کرنے والا کوئی مولوی نہیں بلکہ ایک داڑھی منڈا ہوگا ۔انہوں نے کہا کہ عمران خان کام دکھائے گا اور موجودہ نظام کو کھینچ کر اور توڑ کر صدارتی نظام نافذ کرے گا۔ قومی اور صوبائی اسمبلیاں زمین بوس کرکے بلدیاتی نظام کو طاقت دے گا۔ پاکستان کے لوٹے ہوئے مال کو واپس لائے گا۔ ملک کے لوٹے ہوئے خزانے کی ایک ایک پائی برآمد ہوگی۔ پچھلی حکومت کا سربراہ فاسد آدمی ہے،فوج میں 28 ویں بریگیڈ بنائی جائے گی۔ ملک صدارتی نظام کی طرف بڑھ رہا ہے اور اس کی راہ ہموار ہورہی ہے۔پیر پنجر سرکار کا کہنا تھا کہ عمران خان بیٹھا ہوا ہے تو پاکستان میں اللہ کے نبی ﷺ کا دین نافذ ہوگا۔ اللہ کا دین نافذ ہونا ہی ہونا ہے کیونکہ یہ ملک دین کیلئے بنا ہے۔ اسلام آباد اسلام کا ہیڈ کوارٹر ہوگا۔خیال رہے کہ گزشتہ روز بھی پیر پنجر سسرکار کی ایک پیش گوئی سامنے آئی تھی جس میں انہوں نے کہا تھا کہ ملک میں راحیل شریف 2024 تک پاکستان کے صدر کے طور پر حلف اُٹھا لیں گے ۔

FOLLOW US