Wednesday January 22, 2025

’’کپتان اس وقت بھی کپتان تھے ‘‘ بھارت کے خلاف سنچری بنانے پر عمران خان نے مجھے کیوں گالیاں دیں؟ عمران خان کیوں چاہتے تھے کہ رمیز راجہ کپل دیو کے ہاتھوں آئوٹ نہ ہوں ؟ جان کر آپ کو بھی اپنے وزیر اعظم پر فخر ہوگا

’’کپتان اس وقت بھی کپتان تھے ‘‘ بھارت کے خلاف سنچری بنانے پر عمران خان نے مجھے کیوں گالیاں دیں؟ عمران خان کیوں چاہتے تھے کہ رمیز راجہ کپل دیو کے ہاتھوں آئوٹ نہ ہوں ؟ جان کر آپ کو بھی اپنے وزیر اعظم پر فخر ہوگا

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) بھارت کے خلاف سنچری بنانے پر عمران خان نے مجھے کیوں گالیاں دیں، اس بات کا انکشاف کرتے رمیز راجہ نے کہا کہ بھارت کے خلاف جے پور میں ٹیسٹ میچ تھا اور پہلی اننگز میں میں اچھی خاصی بیٹنگ کر رہا تھا اور سب سے زیادہ سکور بھی میرا ہی تھا،دیکھا تو بارہواں کھلاڑی گلوز لے کر میدان میں آیا، اس وقت میں چالیس کے رنز پر کھیل رہا تھا، اس کھلاڑی نے عمران خان کا پیغام دیا کہ جس طرح آپ شاٹ کھیل رہے ہیں اس سے آپ جلدی آؤٹ ہو جائیں گےایسی شاٹ نہ کھیلیں۔ رمیز راجہ نے اس اننگز میں سنچری سکور کر لیا تو

کپل دیو نئی گیند کے ساتھ گیند کرانے کے لیے آئے۔ اس دوران رمیز راجہ آؤٹ ہو کر پویلین واپس چلے گئے، رمیز راجہ نے بتایا کہ ابھی ڈریسنگ روم سے فاصلے پر تھا کہ گالیاں پڑنا شروع ہو گئیں، وہ حیران ہوئے کہ انہوں نے سنچری کی ہے لیکن پھر بھی گالیاں پڑ رہی ہیں، انہوں نے کہا کہ اس دوران ایسی آوازیں آ رہی تھیں کہ تمہاری بھی کلب والی ذہنیت ہے، سو کیا اور آؤٹ ہو گئے اور وہ بھی اس فوکر بالر سے۔ رمیز راجہ نے بتایا کہ یہ بات مجھے بعد میں معلوم ہوئی کہ عمران خان کی کپل دیو سے بہت زیادہ لگتی تھی اور انہیں غصہ بھی اس بات کا تھا کہ میں کپل دیو سے آؤٹ کیوں ہوا۔

FOLLOW US