Wednesday November 27, 2024

اپوزیشن کی منصوبہ بندی کامیاب 2019میں ہی ملک میں نئے انتخابات ہر درست پیشگوئی کرنے والے ماہرنجوم نے تہلکہ خیز دعویٰ کر ڈالا

اپوزیشن کی منصوبہ بندی کامیاب 2019میں ہی ملک میں نئے انتخابات ہر درست پیشگوئی کرنے والے ماہرنجوم نے تہلکہ خیز دعویٰ کر ڈالا

چنیوٹ ( آئی این پی ) ملک کے معروف علم الااعداد ماہر علم رمل و نجوم پیر خواجہ ناظر علی چنیوٹی نے کہا ہے کہ اپوز یشن ایک منصوبہ بندی کر کے حکومت کو مشکلات میں ڈال سکتا ہے،حکومت کے خلاف تحریک عدم اعتماد کے علاوہ حکومت قبل از وقت انتخابات کا بھی اعلان کر سکتی ہے۔ ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا کو سال 2019 کی پشین گوئیاں کرتے ہو ئے بتایاکہ سال 2019 اہم سیاسی سال ہے نواز شریف اور زرداری مقدمات سے بری ہو کر دوبارہ برسراقتدار آسکتے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ نئے چیف جسٹس آف پاکستان اپنا عہدہ سنبھالنے کے بعد

عدلیہ کے وقار کو بلند کریں گئے آئین و قانون کی بالادستی ہوگی اور سائیلن کی مشکلات میں کمی ہو گی نئے اقدمات سے برسوں پرانے مقدمات کے فیصلے ہوں جائیں گے۔ایک سوال کے جواب میں پیر خواجہ ناظر علی چنیوٹی نے میڈیا کو بتایا کہ نئے چیف جسٹس کے سخت اقدامات کرپشن کے خلاف ہونے کی وجہ سے حکومتی اور ا پوزیشن ارکان کی مشکلات میں اضافہ ہو جائے گا۔سیاسی و مذہبی جماعتوں ،مدارس پر پابندیوں کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ حکومتی کوششوں سے ملک سے دہشت گردی کا خاتمہ بتدریج ہو جائے گا۔انہوں نے بتایا کہ سی پیک منصوبے پر حکومتی اقدامات کی وجہ سے مشکلات کا شکار ہو جائے گا۔حکومت شمالی علاقوں میں سیاحت کو فروغ دے رہی ہے جسکی وجہ سے اس سال پاکستان میں بہت زیادہ تعداد سیاحوں کی آئے گی اور جو ملکی زرمبادلہ میں اضافہ کا سبب بنے گا۔ایک سوال کے جواب میں پیر خواجہ ناظر علی چنیوٹی نے میڈیا کو بتایا کہ برسوں پرانا چنیوٹ ڈیم جو ملکی معیشت میں اہم کردار ادا کر ئے گا سال 2019 میں اس پر کام شروع ہو جائے گا حکومت اس کے علاوہ بھی بڑے اور چھوٹے چھوٹے ڈیمز اس سال سنگ بنیاد رکھے گی ۔انہوں نے بتایا کہ ایف آئی اے،نیب اور دوسرے تحققاتی اداروں کو مذید اختیارات دے کر مضبوط کیا جائے گا۔ملک میں شادیوں کی شرح میں اضافہ کے ساتھ طلاق کی شرح میں بھی اضافہ ہو جائے گا۔عالمی تناظر کے بارے میں پیر خواجہ ناظر علی چنیوٹی نے میڈیا کو بتایا کہ سعودی عرب کے جنگی اخراجات میں اضافہ سے معیشت کے لیے نقصان دہ ہو گا۔یمنی جنگ کی شدت میں کمی آئے گی مگر انہتا پسندی میں اضافہ ہو گا۔سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کی مشکلات میں اضافہ ہو سکتا ہے۔عرب امارات میں نئے قوانین کی وجہ

سے افرادی قوت میں کمی آئے گی اور بیرون ممالک کے لیے یو اے ای میں روزگار کا حصول مشکل تر ہو جاے گا۔بھارت کے بارے میں پیر خواجہ ناظر علی چنیوٹی نے میڈیا کو بتایا کہ بھارت کے انتخابات میں کانگرس اور اسکی اتحادی جماعتوں کی کامیابی کے واضح امکانات ہیں اور مودی سرکار کی حکومت کا خاتمہ ہوجاے گا مگر انہتاپسندی میں شدت کی وجہ سے مسلمانوں سکھوں اور دوسری اقلیتوں کے لیے مشکلات ہی مشکلات نظر آرہی ہیں ۔انہو ں نے بتایا کہ بھارت میں اہم سیاستدانوں پر قاتلانہ حملے ہونے کا اندیشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔۔پیر خواجہ ناظر علی چنیوٹی کی سال 2018 میں بہت سی پشین گوئیاں درست ثابت ہوئی ہیں عالم الغیب کی ذات اللہ پاک کی ذات ہے اس علم میں کوئی بھی غلطی ہو سکتی ہے۔

FOLLOW US