Saturday January 25, 2025

’ہمارے 14 سالہ بچے کو برین ٹیومر تھا، ہم نے اسے نہیں بتایا کہ وہ مرنے والا ہے، لیکن موت کے بعد اس کی ڈائری کھول کر دیکھی تو معلوم ہوا کہ اسے تو۔۔۔‘

’ہمارے 14 سالہ بچے کو برین ٹیومر تھا، ہم نے اسے نہیں بتایا کہ وہ مرنے والا ہے، لیکن موت کے بعد اس کی ڈائری کھول کر دیکھی تو معلوم ہوا کہ اسے تو۔۔۔‘

نئی دہلی(ویب ڈیسک) برطانیہ میں ایک بھارتی نژاد میاں بیوی کے 14سالہ بیٹے کو برین ٹیومر ہو گیا، جو آخری سٹیج کو پہنچ چکا تھا اور ڈاکٹر جواب دے چکے تھے۔ ماں باپ نے یہ بات اپنے بیٹے سے چھپا کر رکھی لیکن جب اس کی موت کے بعد اس کی ڈائری کھول کر دیکھی تو ایسا انکشاف ہوا کہ ہر سننے والے کی آنکھوں میں آنسو آ جائیں۔دی مرر کے مطابق

نمرتا نامی خاتون نے بتایا ہے کہ میں نے اور میرے شوہر بھویش نے اپنے بیٹے خوشیل سے یہ چھپائے رکھا کہ وہ مرنے والا ہے۔ ہم چاہتے تھے کہ اس کی امید باقی رہے۔ ہو سکتا ہے وہ بچ جائے۔ ہمارے ذہن میں تھا کہ اگر اسے بتا دیا کہ وہ دل چھوڑ بیٹھے گا۔ تاہم جب اس کی موت واقع ہو گئی تو ہمیں اس کی ایک ڈائری ملی۔ جب ہم نے اسے کھول کر پڑھا تو یہ دیکھ کر مجھے اور بھویش کو شدید جھٹکا لگا کہ اسے اپنی بیماری اور موت کے بارے میں سب کچھ معلوم تھا۔نمرتا نے آبدیدہ ہوتے ہوئے بتایا کہ ”ہم اپنے بیٹے سے چھپاتے رہے کہ وہ مرنے والا ہے اور ہمارے بیٹے نے ہم سے یہ بات چھپائے رکھی کہ اسے سب کچھ معلوم ہے۔ اس نے اپنی ڈائری میں روزانہ کی بنیاد پر تمام واقعات لکھ رہے تھے، جوہمارے خیال میں اسے معلوم نہیں تھے۔ نجانے اسے ان سب باتوں کا کہاں سے پتا چلا تھا۔ ہمارا بیٹا سائنسدان بننا چاہتا تھا لیکن موت نے اسے اپنا یہ خواب پورا کرنے کی مہلت نہیں دی۔“بھویش کا کہنا تھا کہ ”شاید بہت سے والدین ہمارے اس اقدام سے اختلاف کریں لیکن ہم آج بھی سمجھتے ہیں کہ ہم نے درست فیصلہ کیا۔ ہم چاہتے تھے کہ اپنی زندگی اسی طرح جیتا رہے اور موت کا سن کر زندگی جینا نہ چھوڑ دے۔ ہم اسے ہنستے کھیلتے دیکھنا چاہتے تھے۔“

FOLLOW US