Saturday January 25, 2025

گاڑی ایجاد ہونے کے بعد نوجوان لڑکیوں میں کیا تبدیلی آئی کہ اس وقت کے والدین نے گاڑیوں کو شیطان کی سواری کہنا شروع کردیا؟ جانیے

گاڑی ایجاد ہونے کے بعد نوجوان لڑکیوں میں کیا تبدیلی آئی کہ اس وقت کے والدین نے گاڑیوں کو شیطان کی سواری کہنا شروع کردیا؟ جانیے

نیویارک(ویب ڈیسک) جب گاڑی ایجاد ہوئی تو یہ بغیر چھت کے بنائی جاتی تھیں اور ان میں بیٹھے لوگوں کو باہر موجود لوگ بخوبی دیکھ سکتے تھے۔ کچھ وقت بعد چھت والی بند گاڑیاں بنائی جانے لگیں جو اس دور کی نوجوان نسل، بالخصوص لڑکیوں کے طرز زندگی اور رویوں میں شدید تبدیلی کا باعث بنیں۔ ویب سائٹ themobmuseum.org کے مطابق

ان گاڑیوں نے جہاں لڑکے لڑکیوں کو ملنے جلنے اور اکٹھے سفر کرنے کی آزادی دی وہیں والدین کو بہت فکر مند کر دیا۔ چھت والی کاریں آنے پر والدین اپنی اولادوں کے متعلق بہت فکرمند ہو گئے اور اکثر نے ان کاروں کو ’شیطان کی سواری‘ قرار دے دیا۔رپورٹ کے مطابق ان کاروں نے لڑکیوں کو آزادی دینے میں بہت بڑا کردار ادا کیا۔ اس سے پہلے وہ کسی لڑکے کے ساتھ جاتے ہوئے خوفزدہ ہوتیں کہ والدین، رشتہ داروں اور نگہبانوں کی نظروں سے بچنا ان کے لیے مشکل ہوتا تھا اور وہ بمشکل ہی کسی لڑکے کے ساتھ کلب، کنسرٹ یا کسی اور ایسی جگہ پر جا سکتی تھیں۔ تاہم ان کاروں کے آنے کے بعد ان کا یہ مسئلہ حل ہو گیا حتیٰ کہ انہیں گاڑی کے اندر لوگوں کی نظروں سے اوجھل رہ کرلڑکوں کے ساتھ تنہائی کے لمحات گزارنے کا موقع بھی مل گیا تھا۔یہی وجہ تھی کہ اس دور کے والدین نے ان گاڑیوں کو شیطان کی سواری کا لقب دے ڈالا۔

FOLLOW US