Sunday January 26, 2025

کراچی کے ٹیلر کی قسمت جاگ اُٹھی۔۔ سابق امریکی صدر ڈبلیو بش پاکستانی ٹیلر کے مداح نکلے!!اپنے سوٹ سلوانے کے لیے کراچی کے ٹیلرکوخصوصی طیارےپرامریکہ بلوالیا

کراچی کے ٹیلر کی قسمت جاگ اُٹھی۔۔ سابق امریکی صدر ڈبلیو بش پاکستانی ٹیلر کے مداح نکلے!!اپنے سوٹ سلوانے کے لیے کراچی کے ٹیلرکوخصوصی طیارےپرامریکہ بلوالیا

کراچی (ویب ڈیسک) پاکستان میں کئی ایسے لوگ ہیں جو اپنے شعبے میں اپنی مثال آپ ہیں۔اور کہا جاتا ہے کہ اگر آپ کسی فن میں ماہر ہیں تو پھر آپ کے پاس ایک بہت بڑا خزانہ ہے۔یہی کچھ پاکستان کے ایک درزی کے ساتھ ہوا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق سابق امریکی صدر جارج ڈبلیو بش پاکستان ٹیلر کے مداح نکلے ہیں- اپنے سوٹ سلوانے کے لیے کراچی سے

سرفراز اکبر نامی ٹیلر کو خصوصی طیارے میں امریکا بلوایا لیا ہے۔اس حوالے سے کچھ تصاویر بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہیں جن میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ٹیلر سابق امریکی صدر بش کا ناپ لےرہا ہے۔جب کہ جارج ڈبلیو بش بھی اس موقع پر بہت خوش دکھائی دے رہے ہیں۔یہ تصاویر سوشل میڈیا پر بھی وائرل ہو گئی ہیں جس کے بعد صارفین کی طرف سے بھی کئی قسم پر تبصرے کیے جا رہے ہیں اور کچھ صارفین کا کہنا ہے کہ ایک ایسا شعبہ جس کو ہمارے ہاں عزت نہیں دی جاتی اس نے سابق امریکی صدر کا دل جیت لیا ہے اور ٹیلر کے فن کی وجہ سے اسے اتنی عزت دی ہے۔میڈیا رپورٹس میں مزید بتایا جا رہا ہے کہ سرفراز نامی ٹیلر کی دکان کراچی کے علاقہ زم زمہ میں ہے۔جس نے کپڑے سینے میں کمال مہارت حاصل کر رکھی جس وجہ سے سابق امریکی صدر نے اسے امریکہ بلوا لیا ہے۔اور سرفراز کو امریکہ بلوانے کے لیے ایک خصوصی طیارہ بھجوایا گیا۔رپورٹس میں مزید بتایا گیا ہے کہ مذکورہ ٹیلز مشہورشخصیات کے ملبوسات تیار کرتا ہے۔اور اس کے کام کی وجہ سے سرفراز نامی ٹیلر کو امریکہ میں بھی خوب سراہاجا رہا ہے۔اور اب امریکہ صدر کا ٹیلر

بن جانے کے بعد سرفراز کو پاکستانی سوشل میڈیا پر بھی خوب سراہا جا رہا ہے۔ان کے گاہگ کا کہنا ہے کہ مجھے یہ جان کر بہت اچھا لگا کہ میرا ٹیلر اب دنیا بھر میں اپنا نام کما رہا ہے۔

FOLLOW US