Sunday January 26, 2025

اگر سچ بتا دیا تو اسلام قبول کرلوں گا

اگر سچ بتا دیا تو اسلام قبول کرلوں گا

ایک اعرابی اپنے اوپر چادر ڈالے حاضر ہوا اور کہنے لگے آپ میں محمد صلی اللہ علیہ وسلم کون ہیں؟ شاداب چہرے والے صحابہ نے بتایا تو اعرابی نے حضور اقدسؐ سے کہا یامحمد صلی اللہ علیہ وسلم اگر آپ سچے نبی ہیں تو بتائیے کہ میرے پاس کون ہے؟ اگربتا دیا تو اسلام قبول کرلوں گا۔اعرابی نے ایمان لانے کا وعدہ کرلیا تو حضوراکرمؐ نے فرمایا سنو تم فلاں

وادی سے گزر رہے تھے۔ تمہاری نظر فاختہ کے گھونسلے پر پڑی اس میں دو بچے تھے۔ تم نے پکڑلیے جب فاختہ نے گھونسلہ خالی دیکھا تووادی میں چاروں طرف اڑنے لگی۔ تمہارے سوا اسےکچھ بھی نظر نہ آیا تو فاختہ کو یقین ہوگیا کہ بچے تمہارے پاس ہیں۔اپنے بچوں کی خاطر وہ تمہارے سامنے گرپڑی تو تم نے اُسے بھی دبوچ لیا‘ اس وقت دو بچے اور ان کی ماں تینوں تمہارے پاس ہیں۔ یہ سن کر اعرابی نے اپنی چادر اتار دی۔ حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم ؐکے ارشاد کے مطابق تینوں پرندے اس میں موجود تھے۔ پھر کیا تھا؟ اعرابی کلمہ پڑھ کر ایمان لے آیا۔ صحابہ کرام مامتا پر متعجب ہوئے تو حضرت محمدؐنے ارشاد فرمایا تم اس پر تعجب کررہے ہو۔سنو جب بندے توبہ کرتے ہیں تو اللہ تعالیٰ کو اپنے بندوں پر فاختہ کی مامتا سے بھی زیادہ رحم آجاتا ہے۔ نبی اکرم ؐنے اعرابی سے فرمایا کہ وہ فاختہ اور اس کے بچوں کو آزاد کردے۔

FOLLOW US