Sunday January 26, 2025

” دو خواتین میرے پاس ملنے کیلئے آئیں اور کہنے لگیں کہ ۔۔“ مولانا طارق جمیل نے ایسا واقعہ بیان کر دیا کہ سن کر آپ کیلئے آنسو روکنا ناممکن ہو جائے گا

” دو خواتین میرے پاس ملنے کیلئے آئیں اور کہنے لگیں کہ ۔۔“ مولانا طارق جمیل نے ایسا واقعہ بیان کر دیا کہ سن کر آپ کیلئے آنسو روکنا ناممکن ہو جائے گا

لاہور (ویب ڈیسک )مولانا طارق جمیل رائیونڈ میں ہونے والے تبلیغی اجتماع میں شریک تھے جہاں انہوں نے خطابات بھی کیے تاہم آج اجتماع کے دوسرے مرحلے کا اختتام ہو گیاہے جبکہ مولانا کی ایک پرانی ویڈیو سوشل میڈیا پر چل رہی ہے جس میں وہ انتہائی حیران کن واقعہ سنا رہے ہیں ۔تفصیلات کے مطابق مولانا طارق جمیل نے واقعہ سناتے ہوئے کہا کہ ” ایک

روز مجھے ملازم نے کہا کہ باہر دو عورتیں ملنے کیلئے آئی ہیں ، میں نے کہا کہ انہیں واپس بھیج دیں ، وہ مجھے کیوں ملنے آئی ہیں ، تو ان خواتین نے کہا کہ محلے سے آئی ہیں ،میں نے کہا بلا لو، ان میں ایک نائکہ تھی جو کہ خطرناک کردار ہے ، وہ نئی لڑکیوں کو کرتی ہے جبکہ ایک ڈانسر تھی جو کہ دبئی جاتی تھی ، اس نے مجھے سے کہا کہ میں نے آپ کی بات سنی ہے اور توبہ کی ہے ، تو میرے بھائیوں نے مار مار کر میرا سر پھاڑ دیا ہے ۔میر بھائی کہتے ہیں کہ تم نے ناچنا چھوڑ دیاہے تو ہم کھائیں گے کہاں سے ،میرا کوئی وظیفہ لگا دیں میں حرام کام نہیں کر سکتی ، جب میں ان سے ملا تو مجھے پتا چلا کہ بہت ہی مظلوم طبقہ ہے ، سردار سردار رہتاہے لیکن غریب کی بیٹی طوائف بن جاتی ہے ، میاں میاں ہی رہتاہے لیکن گھنگرو پہننے والی طوائف کا داغ لے ہی قبر میں جاتی ہے ۔میرے بس میں جو تھا میں نے کیا ، میں نے ان میں سے ایک کو کہا کہ اپنی اس بچی کا رشتہ کر دو ، میں اس کی شادی کا خرچ اٹھاؤں گا تو انہوں نے کہا کہ میاں صاحب، طوائف کے کوٹھے پر کون رشتہ لے کر ائے گا۔میرے بس میں جو تھا میں نے کیا ، میں نے ان میں سے ایک کو کہا کہ اپنی اس بچی

کا رشتہ کر دو ، میں اس کی شادی کا خرچ اٹھاؤں گا تو انہوں نے کہا کہ میاں صاحب، طوائف کے کوٹھے پر کون رشتہ لے کر اائے گا

FOLLOW US