Sunday January 26, 2025

حضرت محمدﷺ اور حضرت عائشہؓ سے متعلق غیر مسلم خاتون کا سوال، معروف مسلمان عالم دین نے ایسا جواب دیا کہ خاتون نہ صرف فوراََ مشرف بہ اسلام ہو گئی بلکہ اپنی بیٹی کا نام بھی عائشہ رکھ لیا

حضرت محمدﷺ اور حضرت عائشہؓ سے متعلق غیر مسلم خاتون کا سوال، معروف مسلمان عالم دین نے ایسا جواب دیا کہ خاتون نہ صرف فوراََ مشرف بہ اسلام ہو گئی بلکہ اپنی بیٹی کا نام بھی عائشہ رکھ لیا

نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک)عیسائی امریکی خاتون کا حضرت محمد ﷺ اور حضرت عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا کے ازدواجی تعلق اور شادی پر سوال، معروف امریکی مسلمان اسلامی سکالر عمر سلیمان نے ایسا جواب دیا کہ خاتون سن کر فوری طور پر مشرف بہ اسلام ہو گئی، حضرت عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے نام پر بیٹی کا نام عائشہ رکھ لیا۔ تفصیلات کے مطابق معروف امریکی مسلمان سکالر عمر سلیمان کسی تعارف کے محتاج نہیں آپ مختلف فورمز پر اسلام کا نہ صرف دفاع کرتے نظر آتے ہیں بلکہ اسلام سے متعلق غلط فہمیوں کا بھرپور جواب بھی دیتے ہیں۔ ایسے

ہی ایک پروگرام میں جب عمر سلیمان شرکائے محفل کے اسلام سے متعلق سوالات کا جواب دے رہے تھے تو ایک عیسائی امریکی خاتون نے حضرت محمد ﷺ اور حضرت عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی ازدواجی زندگی اور شادی سے متعلق سوال کیا۔ عمر سلیمان یونیورسٹی آف فلوریڈا میں ایک کانفرنس کے دوران سوال و جواب سیشن میں حاضرین کے سوالات کا جوابات دے رہے تھے۔ اس موقع پر وہاں اسلام اور مسلمانوں کا سخت ترین دشمن عیسائی پادری ٹیری جونز بھی موجود تھا، یہ وہی بدبخت پادری ہے جس نے قرآن مجید نذر آتش کیا تھا۔عیسائی خاتون نے عمر سلیمان سےسوال کیا کہ رسول اللہ ﷺ اور عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا کی عمروں میں بہت زیادہ فرق تھا، میں آج تک اس بات کو سمجھ نہیں پائی کہ ایسا کیسے ہو سکتا ہے؟عمر سلیمان نے اس موقع پر جواب دینے سے قبل خاتون کویورپی اور امریکی معاشرے میں پھیلائے گئی اس غلط فہمی کا جواب دینے سے قبل حقیقت سے روشناس کرانے کیلئے کئی متعلقہ سوالات پوچھے۔انہوں نے پوچھا کہ ’’کیا تم نے کبھی حضرت عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنہاکے بارے میں پڑھا ہے؟‘‘خاتون نے جواب دیا کہ ’’نہیں، لوگ اکثر اس پر بحث کرتے رہتے ہیں اور میں نے وہی سن رکھی ہے۔‘‘ عمر سلیمان نے کہا کہ ’’آپ نے حضرت عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا کی شخصیت کے بارے میں پڑھا ہے، ان کی نبی کریم ﷺ سے شادی کے بارے میں، ان کی نفسیات کے بارے میں؟اس حوالے سے جو کچھ بیان کیا جا رہا ہے انتہائی غلط ہے، ان کا رشتہ ایسا قطعاً نہیں تھا۔ حضرت عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا ایک سکالر تھیں، انہوں نے ہزاروں احادیث روایت کی ہیں۔ حضرت عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا وہ خاتون تھیں جو اپنی لیڈرشپ پر فخر کرتی تھیں۔ ان میں وہ خود اعتمادی تھی جو رسول اللہ ﷺ کے کسی بھی مرد ساتھی سے کسی طور کم نہ تھی۔ وہ صحابہ کرام کی اکثریت سے زیادہ علم رکھتی تھیں۔ انہوں نے رسول اللہ ﷺ سے محبت کی اور رسول اللہ ﷺ کو ان سے محبت کی، جب کبھی وہ غصے میں ہوتیں تو رسول اللہ ﷺ خاموشی سے ان کی بات سنا کرتے تھے۔آپ نے ان کے متعلق یہ سب کچھ پڑھا ہے؟ میں آپ کو کچھ مواد دیتا ہوں، اسے پڑھنا اور پھر میرے پاس واپس آیا، پھر ہم رسول اللہﷺ اور حضرت عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا کے بارے میں بات کریں گے۔‘‘ عمر سلیمان کی اس بات کے بعد عیسائی امریکی خاتون ان سے حضرت عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا کی زندگی سے متعلق مواد لے کر چلی گئی اور جب خاتون وہ مواد پڑھنے کے بعد واپس آئی تو اس نے آتے ہی اسلام قبول کر لیا اور اپنی بیٹی کا نام بھی عائشہ رکھ لیا۔

FOLLOW US