Monday January 27, 2025

قرآن پاک کی وہ آیات جس کے بار میں حضور ﷺ نے ارشاد فرمایا کہ جس گھر میں‌پڑھی جائے وہاں سے شیطان اور جنات نکل جاتے ہیں

قرآن پاک کی وہ آیات جس کے بار میں حضور ﷺ نے ارشاد فرمایا کہ جس گھر میں‌پڑھی جائے وہاں سے شیطان اور جنات نکل جاتے ہیں

لاہور(ویب ڈیسک)انسانوں کی طرح اسی دنیا میں شیطان اور جنات بھی پائے جاتے ہیں اور اگر کوئی اس مخلوق سے دور رہنا چاہے تو اس کیلئے حضورپاک ﷺ نے ایک ایسے نسخے کی تصدیق کردی جس پر تمام مسلمانوں کو عمل کرناچاہیے شیطان سے بچنے کیلئے:سیدنا ابوہریرہؓ سے روایت ہے کہ نبی پاک ﷺ نے فرمایا کہ سورہ قبرہ میں ایک آیت سیدہ آیت القرآن ہے وہ جس گھر میں پڑھی جائے، شیطان اس سے نکل جاتا ہے۔ (مستدرک حاکم، ج1، ص560)ایک

صحابیؓ کے گھر چوری:سیدنا ابی بن کعبؓ فرماتے ہیں کہ میرے پاس کھجوروں کی ایک بوری تھی۔.میں نے محسوس کیا کہ اس میں سے روز بروز کھجوریں کم ہوتی جارہی ہیں۔ ایک رات نگرانی کرکے ایک جانور کے مثل جوان لڑکے کو مین نے پکڑلیا۔ میں نے پوچھا تو انسان ہے یا جن؟ اس نے کہا : میں جن ہوں۔ اس کا ہاتھ کتے جیسا تھا اور ویسے ہی بال تھے۔ میں نے پوچھا: کیا جنات کی پیدائش ایسی ہے؟ اس نے کہا کہ میں سب سے زیادہ قوت والا جن ہوں۔ میں نے پوچھا کہ تجھے میری چیز چرانے کی جرا¿ت کیسے ہوئی۔ اس نے کہا کہ تو صدقہ کرتا ہے تو پھر بھلا ہم کیوں محروم رہیں میں نے پوچھا: تیرے شر سے بچانے والی چیز کون سی ہے؟اس نے کہا: ”آیت الکرسی“صبح کو میں نے بارگاہ رسالت ﷺ میں احضر ہوکر رات کا واقعہ بیان کیا۔ آپ ﷺ نے فرمایا کہ اس خبیث نے یہ بات تو بالکل سچ کہی۔

FOLLOW US