وہ پانچ سورہ مبارکہ جنہیں سفر میں پڑھا جائے توانسان مالدار اور خوشحال ہوجاتا ہے,رسول کریمؐ نے انہیں پڑھنے کا کیا طریقہ بتایا ہے؟
دعاؤں کے مجموعہ حصن حصین کے مطابق حضور نبی کریمؐ نے ایسی پانچ سورہ مبارکہ کے بارے میں فرمایا ہے کہ جنہیں سفر کے دوران پڑھنے سے انسان خوشحال اور مال دار ہو جاتا ہے، حضرت جبیر بن مطعمؓ سے نبی کریمؐ نے فرمایا کہ اے جبیر!کیا تمہیں یہ بات پسند ہے کہ سفر میں نکلو تو اپنے سب ساتھیوں سے بڑھ کر اچھے حال میں رہو اور سب سے زیادہ
تمہارے پاس زادِ راہ موجود رہے۔ جس پر حضرت جبیرؓ نے عرض کیا کہ میرے ماں باپ آپؐ پر قربان ہوں، میں ضرور یہ چاہتا ہوں۔ اس پر نبی کریمؐ نے فرمایا تم یہ پانچ سورتیں سفر میں پڑھا کرو، سورۃ کافرون، سورۃ نصر، سورۃ اخلاص، سورۃ فلق، سورۃ الناس۔ ہر سورۃ کو بِسمِ اللہِ الرَّحمٰنِ الرَّحِیمِ سے شروع کیا جائے، پھر سورۃ الناس کے بعد بھی بِسمِ اللہِ الرَّحمٰنِ الرَّحِیمِ پڑھی جائے، اس طرح پانچ سورتیں اور چھ مرتبہ بسم اللہ شریف پڑھنی ہے۔ حضرت جبیرؓ کا بیان ہے کہ میں غنی اور زیادہ مال والا تھا جب سفر میں نکلتا تھا تو اپنے ساتھیوں میں سے سب سے زیادہ بدحال ہو جاتا تھا لیکن نبی پاکؐ کے بتائے ہوئے طریقے کی وجہ سے میرا زادِ راہ سب سے زیادہ رہتا ۔