Monday January 27, 2025

عیسائیوں کی مقدس کتاب انجیل کی پیشگوئی پوری ہو گئی گزشتہ روز یروشلم میں ایک ایسا واقعہ پیش آگیا کہ کھلبلی مچ گئی

عیسائیوں کی مقدس کتاب انجیل کی پیشگوئی پوری ہو گئی گزشتہ روز یروشلم میں ایک ایسا واقعہ پیش آگیا کہ کھلبلی مچ گئی

یروشلم (مانیٹرنگ ڈیسک)دیوار گریہ وہ دیوار ہے جسے یہودی بے حد مقدس مانتے ہیں اور وہ وہاں کھڑے ہوکر آہ وزاری کرتے ہیں۔ عیسائیوں کی مقدس کتاب بائبل میں اس دیوار کے حوالے سے ایک پیشگوئی کی گئی ہے جس کے بارے میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ یہ گزشتہ روز پوری ہو گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق ، اس دیوار سے گزشتہ روز ایک زندہ سانپ نکل آیا،

یہ سانپ دیکھ کر وہاں دیکھنے والوں نے حیران کن دعویٰ کیا کہ بائبل کی پیشگوئی پوری ہو گئی ہے اس پیشگوئی کے مطابق مغربی دیوار سے ایک زندہ سانپ بل کھاتا ہوا نکلے گازجس کے بعد حضرت عیسٰیؑ دنیا میں تشریف لائیں گے۔ ڈیلی سٹار کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ روز یہ واقعہ پیش آیا اور گریہ کے لیے آئے سینکڑوں افراد نے اس سانپ کو اپنی آنکھوں سے دیکھا، جو لوگ وہاں موجود تھے ان کا کہنا ہے کہ انہوں نے مغربی دیوار کے پتھروں میں سے ایک سانپ کو باہر نکلتے ہوئے دیکھا، وہاں موجود ایک کبوتر سانپ کو دیکھ کر خوفزدہ ہو کر اڑ گیا، وہاں موجود لوگوں نے اس کو بائبل کی پیش گوئی قرار دیا ہے۔ اس دیوار سے گزشتہ روز ایک زندہ سانپ نکل آیا، یہ سانپ دیکھ کر وہاں دیکھنے والوں نے حیران کن دعویٰ کیا کہ بائبل کی پیشگوئی پوری ہو گئی ہے اس پیشگوئی کے مطابق مغربی دیوار سے ایک زندہ سانپ بل کھاتا ہوا نکلے گاجس کے بعد حضرت عیسٰیؑ دنیا میں تشریف لائیں گے۔ ڈیلی سٹار کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ روز یہ واقعہ پیش آیا اور گریہ کے لیے آئے سینکڑوں افراد نے اس سانپ کو اپنی آنکھوں سے دیکھا، جو لوگ وہاں موجود تھے ان کا کہنا ہے کہ انہوں نے مغربی دیوار کے پتھروں میں سے ایک سانپ کو باہر نکلتے ہوئے دیکھا، وہاں موجود ایک کبوتر سانپ کو دیکھ کر خوفزدہ ہو کر اڑ گیا، وہاں موجود لوگوں نے اس کو بائبل کی پیش گوئی قرار دیا ہے۔

FOLLOW US