Monday January 27, 2025

پاکستان کا وہ علاقہ جہاں پورے ایک سو سال بعد اذان دی گئی؟مولانا طارق جمیل کا حیرت انگیز انکشاف

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) معروف سکالر مولانا طارق جمیل نے ایک تقریب کے دوران انکشاف کیا ہے کہ پاکستان کا ایک ایسا علاقہ بھی ہے جہاں 100 سال بعد پہلی مرتبہ اذان دی گئی اور جب ایسا ہوا تو مجھے خط بھی آگیا۔مولانا طارق جمیل نے بتایا کہ رائیونڈ میں ایک جماعت نے بلوچستان سے خط لکھا کہ جب انہوں نے اذان دی تو بستی کے لوگوں نے کہا کہ آج یہاں

کوئی 100سال کے بعد اذان دی گئی ۔یہ بات یورپ کی نہیں، پاکستان ہے ۔ بلوچستان پاکستان کا حصہ ہے،ساتھ پاک لگا ہے، لیکن ناپاکیاں ہورہی ہیں۔ نام غلام رسول رکھنے سے کوئی غلام رسول نہیں بنتا۔ غلامی سے غلامِ رسول بنتا ہے۔ ۔ اس طرح غلام محمد سے غلام نہیں بنتا، وجود کو غلامی میں ڈالنے سے غلام محمد بنتا ہے‘۔ہمیں چاہیے کہ کسی کا دل نہ دکھائیں، اپنے آپ کو اخروی زندگی کیلئے وقف کردیں، اللہ تعالیٰ خود ہی ہم سب کیلئے بند دروازے کھول دے گا۔

FOLLOW US