Monday January 27, 2025

دنیا کی خوبصورت ترین خاتون فوجی اہلکار نے سوشل میڈیا پر دھوم مچادی

واشنگٹن(نیوز ڈیسک) شوبز سے تعلق رکھنے والی حسینائیں تو سوشل میڈیا پر ہلچل مچاتی ہی رہتی ہیں مگر امریکا کی اس خاتون فوجی نے انٹرنیٹ پر اپنے حسن کے ایسے جلوے دکھائے ہیں کہ بڑی بڑی اداکارائیں اور ماڈلز بھی دیکھتی رہ گئی ہیں۔یہ 29 سالہ شینن ایرک ہیں، جن کا تعلق منیسوٹا شہر سے ہے۔ انہوں نے 19سال کی عمر میں امریکی فوج میں

شمولیت اختیار کی تھی مگر اب وہ فوج کی نوکری چھوڑ چکی ہیں۔میل آن لائن کے مطابق فوج میں شینن ایڈمنسٹریٹو سپیشلسٹ کے طور پر کام کرتی رہیں جبکہ چار سال محاذ پر بھی فرائض سرانجام دئیے۔وہ سارجنٹ کے عہدے پر بھی فائز رہیں اور دنیا بھر کا سفر بھی کیا۔ اسی دوران ایلمرسٹ کالج سے انہوں نے سائنس کے مضمون میں ڈگری بھی حاصل کی۔شینن کا کہنا ہے کہ فوج نے انہیں سمارٹ ، تیز اور چاک و چوبند بنا دیا ہے اور اپنی ان خوبیوں کا استعمال اب وہ ماڈلنگ کے شعبے میں کر رہی ہیں۔ امریکی میرین فوج میں خدمات سر انجام دینے کے بعد انہوں نے قبل از وقت ریٹائرمنٹ لی اور ماڈلنگ کا آغاز کردیا۔ اب امریکا کے مشہور ترین فیشن جریدوںمیں ان کی تصاویر چھپتی ہیں اور ان کے مداحوں کی تعداد لاکھوں میں ہے۔شینن کی تازہ ترین تصاویر ’ملٹری گلیمر کیلنڈر 2019‘میں شائع ہوئی ہیں۔ ان تصاویر نے تو سوشل میڈیا پر بہت ہی ہلچل مچائی ہے۔ کہیں وہ فوجی وردی پہنے نظر آتی ہیں اور کہیں اپنے حسن کے جلووں کے ساتھ خطرناک اسلحہ کے نمائش کرتی نظر آتی ہیں۔ سوشل میڈیا پر یہ تصاویر ہزاروں بار شئیر کی جا چکی ہیں اور مداح ان کی خوب تعریف کر رہے ہیں۔

FOLLOW US