Thursday November 28, 2024

ایک مرتبہ میں مغل بادشاہ ہمایوںکی قبر پر دعا مانگنے گیاتو وہاں ایسا خوفناک منظر دیکھا کہ دعا پڑھنی بھول گیا اور بھاگ کھڑا ہوا

اسلام آباد(نیوزڈیسک)ایک ویڈیو بیان میں معروف مذہبی سکالر مولانا طارق جمیل نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اللہ کے جو دوست ہوتے ہیں وہ مر کر بھی زندہ رہتے ہیں اور جو دنیا میں بادشاہ اکثر گزرے ہیں ان کی قبروں پر کوئی ایک بندہ بھی فاتحہ نہیں پڑھتا .مولانا طارق جمیل نے کہا کہ ایک بار میں مغل بادشاہ ہمایوں کی قبر پر گیا ،مغلوں کے دستور کے مطابق

اوپر ایک نمائشی قبر ہوتی تھی اور اصل قبر نیچے تہہ خانے میں ہوتی تھی تو میں نے گائیڈ سے کہا کہ مجھے اصل قبر کی طرف لے کر جاؤ تو جب میں وہاں پہنچا توایک تنگ سا راستہ تھا جس کے آگے ایک چھوٹا سا کمرہ تھا.گائیڈ میرے آگے چل رہا تھا جس کے ہاتھ میں ٹارچ تھی.میں نے اس جیسا خوف منظر زندگی میں کبھی نہیں دیکھا،جب قبر پر ٹارچ پڑی تو میں نے دیکھا کہ گدھ کے برابر کی چمگادڑوں نے سارے کمرے پر قبضہ کیا ہوا تھا اور ان کے پر بہت بڑے بڑے تھے.میں وہاں پر دس سیکنڈز نہیں کھڑا ہوا سکتا اور میں فاتحہ پڑھنی بھول گیااور وہاں سے بھاگ گیا کہ اپنی جان بچاؤں. میں وہاں کھڑا ہی نہیں ہو سکا.

FOLLOW US