Monday January 27, 2025

پھانسی پر لٹکانے کے 3منٹ بعد انسان کی موت ہوجاتی ہے لیکن پاکستان کے قانون کے مطابق مجرم کی لاش کو کتنے گھنٹے تک تختہ دار پر لٹکا کر کھا جاتا ہے؟

لاہور (نیوز ڈیسک)پاکستان میں قانون کے مطابق جرم کی نوعیت کے حساب سے مختلف سزائیں اور سب سے بڑ ی سزا سزائے موت ہے جبکہ اس پر بین الاقوامی دباؤ کے باعث پابندی لگا دی گئی تھی لیکن سانحہ پشاور کے بعد سابق وزیراعظم نوازشریف نے اس پر سے پابندی ہٹانے کا اعلان کیا تھا جس کے بعد کالعدم تنظیم کے دہشتگردوں کو تختہ دار پر لٹکایا

گیا ۔ تفصیلات کے مطابق سانحہ پشاور میں دہشتگردوں نے معصوم بچوں کو نشانہ بنایا جس میں ٹیچرز سمیت 141معصوم بچے شہید ہوئے جس کے بعد ملک میں بڑے پیمانے پر دہشتگردوں کا قلع قمع کرنے کیلئے پلان بھی مرتب کیا گیا اور پاک فوج دہشتگردوں کے خلاف کارروائیوں میں تیزی لے آئی ،پاک فوج کی قربانیوں کے باعث پاکستان سے دہشتگردوں کا مکمل طور پر خاتمہ ہو چکاہے ۔پاکستان کے قانون کے مطابق سزائے موت پانے والوں کو 30منٹ تک تختہ دار پر لٹکایا جاتاہے جبکہ مجرم کی موت صرف تین منٹ میں ہی واقع ہو جاتی ہے لیکن قانون کے مطابق اسے تیس منٹ تک لٹکا کر رکھا جاتاہے ۔

FOLLOW US