Sunday May 19, 2024

دنیا میں طویل ترین روزہ 21 گھنٹے کا کن ممالک میں ہو گا پاکستان میں روزہ کا دورانیہ کتنا ہو گا ؟ تفصیلات سامنے آگئی

اسلام آباد (نیو زڈیسک)دنیا میں طویل ترین روزہ گرین لینڈ کے مسلمان رکھیں گے جس کا دورانیہ 21 گھنٹے 2 منٹ ہوگا۔ماہ صیام کی آمد آمد ہے اور دنیا کے کئی ممالک میں 17 مئی سے رمضان المبارک کا مہینہ شروع ہورہا ہے۔رمضان المبارک میں مسلمان خصوصی عبادات کا اہتمام کرتے ہیں اور دنیا کے ایک کونے سے دوسرے کونے میں بسنے والے مسلمان کئی کئی گھنٹے روزے کی حالت میں گزاریں گے۔دنیا بھر میں سحر اور افطار کا

دورانیہ مختلف ہوگا اور سب سے طویل روزہ گرین لینڈ کے مسلمان رکھیں گے جس کا دورانیہ 21 گھنٹے 2 منٹ ہوگا۔آئس لینڈ میں 21 گھنٹے، فن لینڈ میں 19 گھنٹے 56 منٹ، ناروے اور سوئیڈن میں 19 گھنٹے طویل روزہ ہوگا۔روس، جرمنی، آئرلینڈ، برطانیہ، بیلجیئم اور دیگر یورپی ملکوں میں مسلمان 18 گھنٹے بعد افطار کریں گے جب کہ کینیڈا میں 17 گھنٹے 24 منٹ اور امریکا میں 16 گھنٹے 29 منٹ کے بعد روزہ افطار کیا جائے گا۔ایران میں 16 گھنٹے 04 منٹ، افغانستان میں 15 گھنٹے 51 منٹ، بھارت میں 15 گھنٹے 2 منٹ اور پاکستان میں 15 گھنٹے کا روزہ ہوگا۔سعودی عرب میں 14 گھنٹے 41 منٹ، انڈونیشیا میں 13 گھنٹے 02 منٹ، آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ میں 11 گھنٹے 40 منٹ سے زائد دورانیے کا روزہ ہوگا تاہم سب سے کم دورانیے کا روزہ ارجنٹائن میں 11 گھنٹے 32 منٹ کا ہوگا۔

FOLLOW US