Thursday November 28, 2024

نئے سال کا پہلا دن ، یہ وظیفہ شروع کردیں پورا سال مالی تنگی اور بے سکونی نہیں ہوگی

رزق کی تلاش اور اسکے چھن جانے یا پھر اس میں کمی واقعہ ہونے کا خوف ایسی بدبخت چیز ہے جو انسان سے اسکی روحانی راحتیں چھین لیتی ہے۔جو لوگ چاہتے ہیں کہ وہ دنیاوی لذتوں کے ساتھ ساتھ روحانی طور پر مضبوط ہوں اور ان کے رزق و کاروبار میں کبھی تنگی نہ ہو تو وہ آج سے یہ کام شروع کردیں اور روزانہ پانچ سو بار درود پاک پڑھنا شروع کردیں ۔کوئی بھی مختصر دورد پاک پڑھا جاسکتا ہے جیسا کہ ’’تحفۃْ الاَخیار‘‘ میں یہ حدیث پاک نقل

کی گئی ’’جو مجھ پر روزانہ 500بار درود شریف پڑھے گاوہ کبھی محتاج نہ ہوگا‘‘صاحب ’’تحفۃْ الاَخیار‘‘ نے اس حدیثِ شریف کو نقل کرنے کے بعد یہ واقعہ بیان فرمایا۔کہ ایک نیک آدمی تھا اْس نے یہ حدیث سْنی تو غلبہ شوق کے ساتھ 500بار درود شریف کا روزانہ ورد شروع کردیا۔اِ س کی برکت سے اللہ عزوجل نے اْس کو غنی کر دیااور ایسی جگہ سے اْسے رزق عطا فرمایا کہ اْسے پتَا بھی نہ چل سکا حالانکہ اِس سے پہلے وہ مفلس اور حاجتمند تھا۔ درود پاک پڑھنے والوں کو ذہنی سکون ملتا ہے اور روحانی طور پرایسی کشادگی پیدا ہوتی ہے کہ انسان جسمانی طور پربھی خود کو بڑا پرسکون محسوس کرتا ہے۔

FOLLOW US