Sunday January 19, 2025

بہت پریشان ہوں ، بیوی کو کیسے قابو کیا جائے ؟شہری کے سوال پر مفتی طارق مسعود کا جواب سن کر ہر مرد کو ہنسی آجائے

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک )بہت پریشان ہوں ، بیوی کو کیسے قابو کیا جائے ؟شہری کے سوال پر مفتی طارق مسعود کا جواب سن کر ہر مرد کو ہنسی آجائے۔۔۔مفتی طار ق مسعود کی نصیحتوں اور بیانات کو نہ صرف پاکستان میں بلکہ دیگر ممالک میں بھی اردو سمجھنے اور بولنے والے افراد کے مابین پسند کیا جاتاہے کیونکہ اکثر وہ اپنے بیانات میں گھریلو مسائل سمیت ہر قسم کے مسئلوں پر شہریوں کی رہنمائی کرتے ہیں اور ساتھ لوگوں کی جانب سے پوچھے جانے والے سوالات کا بھی جواب دیتے ہوئے حل تجویز کرتے ہیں ۔ مفتی طارق مسعودکو ایک بھارت کے شہری ممبئی سے جاوید خان کی جانب سے ایسا سوال موصول ہو گیا کہ پہلے تو وہ سوال پڑھ کر بے حد حیران ہوئے اور ساتھ ہی انہوں نے ایسا جواب دیدیا کہ سن کر آپ کیلئے ہنسی روکنا مشکل ہو جائے گا ۔مفتی طارق مسعود نے سوال پڑھ کر سناتے ہوئے کہا کہ”بیوی کو سدھارنے کا طریقہ، میں اپنی بیوی سے بہت پریشان ہوں ،

لڑکا لڑکی تشدد کیس،عثمان مرزا کا بچنا مشکل ہو گیا گرفتار ملزمان کے خلاف بھتہ خوری اور جنسی زیادتی سمیت نئی دفعات شامل کر دی گئیں

وہ اکثر زرا زرا سی بات کو لے کر جھگڑا کرتی ہے ، ہم ماں باپ سے الگ رہتے ہیں ، شادی کو پانچ سال ہو گئے ہیں اور ہمارے دو بچے ہیں ، باقی سب سے وہ اچھے سے رہتی ہے لیکن مجھ سے جھگڑا کرتی ہے ، مہربانی فرما کر میری اس بارے میں رہنمائی فرمائیں ۔“ مفتی طارق مسعود سوال پڑھ کر پہلے بہت حیران ہوئے اور پھر انہوں نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ ” آپ نے بہت ہی مشکل اور ٹیکنیکل سوال پوچھ لیاہے ، اگر آپ کے پاس کوئی ایسا طریقہ ہو تو مجھے بھی بتا دیں ، یہ ایسی چیز ہے کہ اس کا جواب گوگل بھی نہیں بتاتا ، اگر گوگل پر لکھیں کہ بیوی کو سدھارنے یا قابو پانے کا طریقہ کیا ہے تو گوگل پر بھی کوئی ’ ایرر‘ (Error) آجائے گا یا پھر گوگل کہے گا کہ بھئی ہم بھی ریسر چ کر رہے ہیں اگر آپ کے پاس کوئی طریقہ ہو تو ہمیں بھی بتا دیں ۔

FOLLOW US