Sunday November 24, 2024

حضرت محمدﷺ نےصحابہ کرام سےفرمایا کہ میں تمہیں ایسےکلمات سکھاتا ہوں جواگرتم سوتےوقت پڑھ لوتواگررات کومرجاؤگےتوفطرت اسلام پر مروگے

حضرت محمدﷺ نےصحابہ کرام سےفرمایا کہ میں تمہیں ایسےکلمات سکھاتا ہوں جواگرتم سوتےوقت پڑھ لوتواگررات کومرجاؤگےتوفطرت اسلام پر مروگےاوراگرصبح ہوگی تووہ بھی خیرپرہوگی. حضرت براء بن عازبؓ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا میں تمہیں ایسے کلمات سکھاتا ہوں جو اگر تم سوتے وقت پڑھ لو تو اگر رات کو مر جاؤ گے تو فطرت اسلام پر مروگے اور اگر صبح ہوگی تو وہ بھی خیر پر ہوگی. ” اللَّهُمَّ أَسْلَمْتُ نَفْسِي إِلَيْكَ ، وَوَجَّهْتُ وَجْهِي إِلَيْكَ وَفَوَّضْتُ أَمْرِي إِلَيْكَ ، رَغْبَةً وَرَهْبَةً إِلَيْكَ وَأَلْجَأْتُ ظَهْرِي إِلَيْكَ ، لا مَلْجَأَ وَلا مَنْجَا مِنْكَ إِلا إِلَيْكَ ، آمَنْتُ بِكِتَابِكَ الَّذِي أَنْزَلْتَ وَبِنَبِيِّكَ الَّذِي أَرْسَلْتَ ،” اے اللہ میں نے

اپنی جان تیرے سپرد کر دی، تیری ہی طرف متوجہ ہوا اور اپنا کام بھی تجھے سونپ دیا، رعب کی وجہ سے بھی اور تیرے ڈر سے بھی اور میں نے اپنی پیٹھ کو تیری طرف پناہ دی کیونکہ تجھ سے بھاگ کر نہ کہیں پناہ ہے اور نہ کوئی ٹھکانہ۔ میں تیری بھیجی ہوئی کتاب پر ایمان لایا۔ حضرت ابو ہریرہؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ ہمیں حکم دیا کرتے تھے کہ اگر کوئی سونے لگے تو ہی کلمات اللَّهُمَّ رَبَّ السَّمَوَاتِ السَّبْعِ وَرَبَّ الْأَرْضِ، وَرَبَّ الْعَرْشِ الْعَظِيمِ، رَبَّنَا وَرَبَّ كُلِّ شَيْءٍ، فَالِقَ الْحَبِّ وَالنَّوَى، وَمُنْزِلَ التَّوْرَاةِ وَالْإِنْجِيلِ وَالْفُرْقَانِ، أَعُوذُ بِكَ مِنْ شَرِّ كُلِّ شَيْءٍ أَنْتَ آخِذٌ بِنَاصِيَتِهِ، اللَّهُمَّ أَنْتَ الْأَوَّلُ فَلَيْسَ قَبْلَكَ شَيْءٌ، وَأَنْتَ الْآخِرُ فَلَيْسَ بَعْدَكَ شَيْءٌ، وَأَنْتَ الظَّاهِرُ فَلَيْسَ فَوْقَكَ شَيْءٌ، وَأَنْتَ الْبَاطِنُ فَلَيْسَ دُونَكَ شَيْءٌ، اقْضِ عَنَّا الدَّيْنَ وَأَغْنِنَا مِنَ الْفَقْرِ۔ اے اللہ مالک آسمانوں کے اور مالک زمین کے اور مالک بڑے عرش کے اور مالک ہمارے اور مالک ہر چیز کے چیرنے والے دانے اور گٹھلی کے اور اتارنے والے تورات انجیل اور قرآن کے پناہ مانگتا ہوں، میں تیری ہر چیز کے شر سے جس کی پیشانی تو تھامے ہے. تو سب سے پہلے ہے تیرے پہلے کوئی شے نہیں تو سب کے بعد ہے تیرے بعد کوئی شے نہیں تو ظاہر ہے تیرے اوپر کوئی شے نہیں تو باطن ہے تجھ سے ورے کوئی شے نہیں ادا کردے قرض ہمارا اور امیر کردے ہم کو محتاجی دور کرکے. ( مسلم ) حضرت حفصہ ؓ سے روایت ہے کہ نبی کریم ﷺ جب سونے کا ارادہ فرماتے تو اپنا دایاں ہاتھ اپنے رخسار کے نیچے رکھ لیتے پھر فرماتے ” اللَّهُمَّ قِنِي عَذَابَكَ يَوْمَ تَبْعَثُ عِبَادَكَ “. اے اللہ مجھے اس دن اپنے عذاب سے بچائیے جس روز آپ اپنے بندوں کو اٹھائنگے۔ ( ابو داود )حضرت حذیفہ ؓ فرماتے ہیں کہ نبی کریم ﷺ جب سوتے تو فرماتے ” اللَّهُمَّ بِاسْمِكَ أَحْيَا وَأَمُوت ” اے اللہ میں آپ کے نام کے ساتھ زندہ ہوتا ہوں اور آپ کے نام کے ساتھ مرتا ہوں۔ اور جب آپ ﷺ بیدار ہوتے تو فرماتے ” الْحَمْدُ لِلَّهِ الَّذِي أَحْيَانَا بَعْدَ مَا أَمَاتَنَا وَإِلَيْهِ النُّشُورُ” تمام تعریف اللہ کی ہے جس نے ہمیں مارنے کے بعد زندہ کیا اور اسی کی طرف لوٹنا ہے۔ ( ابو داود )

FOLLOW US