Sunday January 19, 2025

چھ لوگ جن پر اللہ اور اس کے رسول ﷺ نے لعنت فرمائی

حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے مروی ہے، فرمایا رسول ﷲ صلی اللہ علیہ وسلم نے چھ آدمی وہ ہیں جن پر میں نے اور ﷲ نے لعنت کی ہے اور ہر نبی مقبول الدعاء ہے (یعنی ہر نبی کی دعا قبول کی جاتی ہے)

1: ﷲ کی کتاب میں زیادتی کرنے والا
2: ﷲ کی تقدیر کا انکاری
3: جبرًا قبضہ جمانے والا تاکہ انہیں ذلیل کرے جنہیں ﷲ نے عزت دی اور انہیں عزت دے جنہیں ﷲ نے ذلیل کیا
4: ﷲ کے حرام کو حلال سمجھنے والا
5: میری اولاد کے حق میں وہ باتیں حلال سمجھنے والا جنہیں اﷲ نے حرام کیا
6: میری سنت کو چھوڑنے والا

(بکھرے موتی 775)

FOLLOW US