Sunday January 19, 2025

رمضان کی پہلی سحری کھاتے ہی ’’یَا بَاسِطُ یَا مُنْعِمُ ‘‘ کا وظیفہ کر لیں ! اتنی دولت عطا کی جائے گی کہ زندگی بھر لوگ آپ سے لے لے کر کھائیں گے مگر رزق کم نہ ہو گا

رمضان کا خاص خیال رکھو کیونکہ یہ اللہ تعالیٰ کا مہینہ ہے جو بڑی برکت والا اور بلند شان والا ہے ۔ اس نے تمہارے لئے گیارہ ماہ چھوڑ دیئے ہیں جن میں تم کھاتے ہو اور پیتے ہو اور ہر قسم کی لذات حاصل کرتے ہو مگر اس نے اپنے لئے ایک مہینہ کو خاص کرلیا ہے‘‘ ۔(مجمع الزوائد)رمضان المبارک کو ’’سَیِّدُ الشُّہُور‘‘یعنی تمام مہینوں کا سردار بھی کہا گیا ہے ۔ یہ مہینہ بے شمار برکات کا مہینہ ہے ۔ چودہ سو برس سےلاکھوں کروڑوں صلحاء و ابرار ان برکات کا مشاہدہ کرتے آئے ہیں اور آج بھی ان برکات سے بہرہ اندوز ہونے والے بزرگ بکثرت موجود ہیں۔ ان ایام میں مخلص روزہ داروں کو خاص روحانی کیف سے نواز ا جاتا ہے،

ان کی دعائیں سنی جاتی ہیں۔ ان پر انوار کے دروازے کھلتے ہیں۔ انہیں معارف سے بہرہ ور کیا جاتا ہے ۔ وہ کشف ، رویا او ر الہام کی نعمت سے سرفراز ہوتے ہیں اور سب سے بڑھ کر یہ کہ انہیں خد ا کی لقا نصیب ہوتی ہے ۔ تو اس پراللہ کی بے پایاں رحمتوں کا نزول ہوتا ہے۔ماہ رمضان میں جو لوگ اذکار و تسبیحات کرتے ہیں ،وہ اس ماہ کے دوران یہ چار وظائف بھی کرسکتے ہیں ۔یہ انتہائی مختصر اور جامع وظائف ہیں جو انسان کو رزق و صحت کی بحالی ،دعا کی قبولیت اور گناہوں سے بچانے میں مدد فراہم کرتے ہیں ۔ روزی میں وسعت کے لئے ۔ نماز فجر کے بعد اول آخر درود ابراہیمی 21 مرتبہ ، اور ذیل کے وظیفہ کو 1100 بار پڑھیں ۔ ( یَا بَاسِطُ یَا مُنْعِمُ ) گناہوں سے چھٹکارہ پانے کے لئے ۔ نماز اشراق کے بعد اوّل و آخر درود ابراہیمی 7 مرتبہ اور اس وظیفے کو 313 مرتبہ پڑھیں ۔ ( یَا آخِرُیَا ھَادِیُ) دعا کی قبولیت کے لئے ۔ نماز فجر کے بعد اول و آخر درود ابراہیمی 3 مرتبہ اور اس وظیفے کو 41 مرتبہ پڑھیں ۔ (یَاسَمِیْعُ یَامُجِیْبُ ) خیر و برکت کے لئے ۔ نماز چاشت کے بعد اول و آخر درود ابراہیمی 7مرتبہ اور اس وظیفے کو 101مرتبہ پڑھیں ۔ (یَا مُعْطِیُ یَاشَکُوْرُ )

FOLLOW US