مکہ مکرمہ(مانیٹرنگ ڈیسک) بابِ کعبہ کے ساتھ متصل سنگ مر مر کے آٹھ ٹکڑوں کی تاریخ کے بارے میں بتایا گیا ہےکہ بھورے اور زردی رنگ کے مائل یہ پتھر ایک اندازے کے مطابق آٹھ سو سال سے زائد عرصے سے نصب ہیں اور انہیں ” میری سٹون” کے نام سے جانا جاتا ہے ۔ العریبیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق مورخین کا ان کے بارے میں کہنا ہے کہ یہ 8 ٹکڑے بابِ کعبہ کے قریب المعجن کے مقام پر نصب ہیں ،صحن متعاف میں یہ جگہ نیچے کی طرف ہے ، تاریخی روایات کے مطابق یہاں پر جبرائیل علیہ
السلام نے بعثت نبویﷺ کے بعد نماز کا طریقہ بتایا تھا ، معجن سفید رنگ کی ریت سے تیار کی گئی اور اس کے نیچے یہ آٹھ ٹکڑے نصب ہیں ۔ معجن کی جگہ چونکہ بہت تنگ ہے وہاں پر ایک وقت میں ایک ہی بندہ کھڑا ہوکر نماز پڑھ سکتا ہے اس لیے یہ پتھر وہاں سے ہٹا کر باب کعبہ کے پہلو میں لگا دیئے گئے تھے۔