Sunday January 19, 2025

گھر کی ہر چیز پر یہ چھوٹی سی سورۃ پڑھ کر دم کر لیں ، 10دن کا سامان 5ماہ چلے گا ، برکت کا بے مثال نسخہ

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک ) گھر کی ہر چیز پر یہ چھوٹی سی سورۃ پڑھ کر دم کر لیں ، 10دن کا سامان 5ماہ چلے گا ، برکت کا بے مثال نسخہ ۔۔۔اگر جادوکے ذریعے مالی بندش کردی گئی ہو یاویسے مالی وسائل گھٹتے گھٹتے ختم ہورہے ہوں تو روزانہ بہتر (۷۲) بار وقتِ مقررہ پر سورۃ القریش کا پڑھنا اکسیر کادرجہ رکھتا ہے ۔ بند ہ ناچیز نے سینکڑوں جگہ اس کا عمل کرایا اور ہر بار سوفیصد نتائج مشا ہدہ کئے ہیں۔ اگر پہلے اکتالیس (۴۱) دن تک عشاء کے بعد ایک سودس (۱۱۰) بار پھر روزانہ بہتر (۷۲) بار کا معمول بنالیں تو اور بھی اچھا ہے۔ پڑھ کر باورچی خانہ میں کھا نے کی چیز وں پر بھی دم کرلیا کریں، کھانے میں برکت روزانہ سورۃالقریش (۷۲) بار پڑھ کر کھانے پینے کے گھر یلوسامان (آٹا، دالیں،چاول ،چینی وغیرہ) پردم کر نے سے ان میں اللہ پاک اتنی برکت دیں گے کہ آپ حیران رہ جائیں گے ۔ بیس دن کا سامان مہینہ بھر سے زیادہ چلے گا اور کچن کبھی اشیا ئے خورد نی سے خالی نہ ہوگا۔

FOLLOW US