Sunday January 19, 2025

”یہاں ہر سر جُھکتا ہے “۔۔۔خانہ کعبہ میں مطاف کے احاطے میں کبوتر کی سجدہ ریز ہونے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

مکہ مکرمہ : سوشل میڈیا پر خانہ کعبہ کے سامنے مطاف کے احاطہ میں کبوتر کی سجدہ ریز ہونے کی ویڈیو وائرل ہو گئی جسے ٹویٹر صارفین کی جانب سے بارہا شئیر بھی کیا گیا۔ االہ تعالیٰ قرآن پاک میں فرماتا ہے ”کیا تم نے نہیں دیکھا کہ جو کوئی آسمانوں میں ہے اور جو کوئی زمین میں ہے اور سورج اور چاند اور ستارے اور پہاڑ اور درخت اور چارپائے اور آدمی اللہ ہی کو سجدہ کرتے ہیں” ۔ بحیثیت مسلمان اس بات پر ہم کسی قسم کا شک و شُبہ نہیں ہے کہ اس کائنات میں جو کچھ بھی ہے وہ اللہ تعالیٰ کا ہی تخلیق کردہ ہے ، اور پرندوں ، جانوروں سمیت تمام جن و انس بھی اپنے اپنے مخصوص انداز میں اللہ ہی کی عبادت کرتے ہیں اور اُسی کے سامنے سجدہ ریز ہوتے ہیں۔

حال ہی میں سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہوئی جس میں ایک کبوتر کو خانہ کعبہ کے سامنے مطاف کے احاطہ میں سر جُھکا کر سجدہ ریز ہوتے دیکھا گیا۔
یہ وہ جگہ ہے جہاں عازمین حج اور عمرہ زائرین خانہ کعبہ کا طواف کرتے ہیں۔ مسجد الحرام کے سفید فرش پر کبوتر کے سجدہ ریز ہونے کو ویڈیو میں واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے۔ سوشل میڈیا پر اس ویڈیو کو جس جس نے بھی دیکھا وہ ”سبحان اللہ” کہے بغیر نہ رہ سکا۔ اس ویڈیو کو سوشل میڈیا پر آپ بھی ملاحظہ کیجئیے:

یہ ویڈیو دیکھتے ہی دیکھتے سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے۔ صارفین کا کہنا ہے کہ کبوتر کا اپنے رب کے حضور سجدہ ریز ہونے کا یہ منظر ایک مسلمان کے لیے روح پرور ہے۔ واضح رہے کہ قبل ازیں گذشتہ برس پرندوں کے ہوا میں خانہ کعبہ کا طواف کرنے کی ویڈیو وائرل ہوئی تھی۔ پرندوں نے غول کی صورت میں خانہ کعبہ کا طواف اُس وقت کیا تھا جب عالمی وبا کورونا کے باعث سعودی عرب میں عمرہ زائرین کی آمد پر پابندی عائد کر دی گئی تھی اور مطاف خالی رہتا تھا۔ پرندوں کی جانب سے خانہ کعبہ کے طواف کے اس روح پرور منظر کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر کافی وائرل ہوئی تھی۔

FOLLOW US