Sunday January 19, 2025

کیا آپ کا گھر بھی سردی میں شدید ٹھنڈا ہو جاتا ہے؟ تو جانیں گھر کو بغیر ہیٹر کے گرم رکھنے کے 5 آسان طریقے جو سردی سے بچانے میں مفید ثابت ہوسکتے ہیں

سردی میں اکثر گھروں میں ٹھنڈ بہت زیادہ لگتی ہے مگر جب گھر وں سے باہر جائیں تو سردی زیادہ نہیں لگتی ہے جس کی وجہ یہ ہے گھر میں کھڑکیاں اور دروازے کھلے رہتے ہیں اور گھڑ کی چھتیں سیمنٹ سے بنی ہوتی ہیں جوکہ ذرا ٹھنڈی ہوتی ہیں۔ بہرحال آج ہم آپ کو وومن کارنر میں بتانے جا رہے ہیں گھر کو ٹھنڈ سے بچانے کے وہ طریقے جو بغیر ہیٹر کے بھی گھروں کو ٹھنڈ سے بچا سکتے ہیں۔

قالین یا کارپیٹ
اپنے گھر کے کمروں میں قالین یا کارہیٹ بچھا لیں تا کہ ٹھنڈے فرش سے بچ جائیں اور اسی قالین یا کارپیٹ پر بیٹھیں اس سے بھی آپ ٹھنڈ سے بچ سکتے ہیں۔
انگیٹھی
گھر میں انگیٹھی کا استعمال کریں، زیادہ سردی لگے تو کمروں کے باہر اس کو جلا لیں یا کھانا اس پر بنائیں، ذائقہ دار بھی بنے گا اور گھر بھی گرم رہے گا۔
پردے
گھروں کی کھڑکیوں کے باہر پلاسٹک کے پردے لگا لیں جس کے لیئے آپ بس پلاسٹک کے ٹکڑوں کو جوڑ کر بھی لگا سکتی ہیں کیونکہ ٹھنڈ سے بچانے کا سب سے عام ذریعہ ہیں۔
دروازے
اضافی دروازوں کو بند رکھیں اور ان کے نیچے پلاسٹک یا کپڑا لگا دیں تاکہ ہوا اندر نہ آ سکے۔
آئسولیشن
اپنے گھروں کی دیواروں کو آئسولیٹ کروالیں یعنی دیواروں کے اندر ایک قسم کا لکڑی اور سٹیل کا بنا ہوا مٹیریل لگوا لیں جو آپ کے گھر کو موسمی اثرات سے بچانے میں مدد دے گا۔

FOLLOW US