Monday January 20, 2025

نبی محتشم ﷺ نے 1400سال قبل ہی کوروناجیسی وباء سے نمٹنے کا طریقہ بتادیا تھا

لاہور (نیوز ڈیسک) رسول اللہﷺنے 14سو سال قبل ہی جان لیوا وباء سے نمٹنے کا حل بتا دیا تھا، رسول پاکﷺ کے طریقہ پر عمل کرکے دنیا کو وائرس کے مہلک اثرات سے بچایا جا سکتا ہے، حکومت کو چاہیے اسی طریقے کو لے کر لوگوں میں آگاہی مہم بھی چلائی جائے۔ تفصیلات کے مطابق دنیا میں مسلمان خوشرسول اللہ ﷺ نےفرمایا کہ جب کسی علاقے میں طاعون پھیلنے کی خبر سنو تو وہاں سے مت بھاگو، قسمت ہیں، کہ ان کا تعلق ایک مذہب اسلام ہے، مقصد یہاں کسی دوسرے مذہب کو کم تر سمجھنا نہیں، بلکہ دوسرے مذاہب کا احترام اپنی جگہ لیکن اسلام دنیا پر بسنے والے تمام لوگوں کیلئے ایک مکمل ضابطہ حیات ہے۔

جس میں زندگی گزارنے کے اصولوں سے لے کر جان لیوا بیماریوں، قدرتی آفات سے نمٹنے کا حل بھی بتا دیا گیا ہے، قرآن پاک اللہ پاک کی کتاب جو مسلمانوں کیلئے ایک نعمت ہے،جس سے مسلمان ہی نہیں بلکہ پوری دنیا مستفید ہو رہی ہے۔اگر کورونا وائرس جس نے پوری دنیا میں خوف طاری کیا ہوا ہے، معیشت تباہ ہورہی ہے، اسٹاک مارکیٹس شدید مندی کا شکار ہیں، اس سنگین موجودہ صورتحال کو دیکھا جائے تو بھی اسلام ان موذی وباء سے نمٹنے میں ہماری رہنمائی فرما رہا ہے۔رسول اللہﷺنے 1400 سال پہلے کورونا جیسی وباء سے نمٹنے کا طریقہ بتا دیا تھا۔ رسول اللہ ﷺ نےفرمایا کہ جب کسی علاقے میں طاعون پھیلنے کی خبر سنو تو وہاں مت جاؤ، اور جس علاقے میں تم موجود ہو اور طاعون پھوٹ پڑے تو ڈر کر باہر مت بھاگو۔ صحیح مسلم اور بخاری میں یہ دونوں احادیث نقل ہوئی ہیں جن کے مطابق کسی وبا کی صورت میں متاثرہ علاقے سے باہر نکلنا اور اس علاقے میں داخل ہونے سے منع فرمایا گیا ہے۔واضح رہے کہ کورونا وائرس سے دنیا بھر میں پانچ ہزار چار سوبیس اموات ہوچکی ہیں اور ایک سو پینتیس ممالک میں ایک لاکھ پینتالیس ہزارپانچ سو آٹھ افراد متاثر ہیں جب کہ ستر ہزارنو سو چھپن صحت یاب ہوئے ہیں۔چین میں صرف تین نئے کیسز رپوٹ ہوئے ہیں اور مجموعی ہلاکتیں تین ہزار177 تک پہنچ چکی ہیں۔ایران میں پانچ سو چودہ اور برطانیہ میں11 افراد کورونا وائرس کے سبب ہلاک ہوچکے ہیں۔سعودی عرب میں کورونا وائرس کے اکتالیس نئے کیسز کے ساتھ متاثرہ افراد کی تعداد 80 ہوگئی ہے۔ ملک بھر میں شادی ہالز، ریسٹ ہاوسز اور ہوٹلزمیں تقریبات منسوخ کردی گئی ہیں۔سعودی عرب نے کورونا کی وجہ سے بین الاقوامی پروازوں پر 2

ہفتوں کے لیے پابندی عائد کر دی ہے۔ شارجہ اور ابوظہبی میں نائٹ کلبز اور پارکس بھی عارضی طورپر بند کر دیئے گئے۔امریکہ میں کورونا وائرس سے مزید سات افراد ہلاک ہو گئے ہیں اور مجموعی تعداد اڑتالیس تک پہنچ گئی ہے جب کہ پانچ سو بہتر نئے کیسز بھی رپورٹ ہوئے ہیں۔ امریکہ میں متاثرہ افراد کی تعداد دوہزار دو سو انہتر ہوگئی ہے۔امریکہ میں بھی قومی ایمرجنسی کے نافذ کر دی گئی ہے۔ ٹرمپ نے سرحدیں بند کرنے اور یورپ سے امریکہ آنے والوں پر پابندی لگانے کا حکم جاری کر دیا ہے۔اٹلی میں 17 ہزار660 افراد متاثر ہیں جب میں سے 1328 کی حالت نازک بتائی جا رہی ہے۔ اٹلی میں اب تک1266 ہلاکتیں ہو چکی ہیں۔

FOLLOW US