Monday January 20, 2025

انسانوں پر پابندی۔۔!! پرندوں نے طواف کعبہ کر کے سماں باندھ دیا، دل چھو لینے والی ویڈیو منظر عام پر

ریاض ( نیوز ڈیسک) خانہ کعبہ کے گرد انسانوں کے طواف کرنے پر پابندی، لیکن پرندوں نے سماں باندھ دیا، پورا غول طواف کعبہ کرتا رہا۔سعودی حکومت نے کرونا وائرس کے پھیلاو کے خطرے کے پیش نظر خانہ کعبہ کے گرد طواف کرنے پر پابندی عائدکر رکھی ہے۔ تاکہ لوگوں کا کم سے کم اجتماع کیا جا سکے۔ انسانوں پر کعبہ کے طواف کی پابندی کے تناظر میں پرندوں نے خانہ کعبہ کا طواف کرنا شروع کر دیا۔ جبکہ اس روح پرور منظر کو بیت اللہ کے صحن میں موجود ایک زائر نے اپنے موبائل کے کیمرے میں محفوظ کر لیا اور سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کر دیا۔ جبکہ اس ویڈیو کو دیکھنے والے بھی حیران رہ گئے۔ ویڈیو دیکھیں :

https://youtu.be/XxhkAF8RevI

کورونا وائرس کے خوف سے پوری دنیا میں مختلف ملکوں کی جانب سے سیاحتی مقامات کے ساتھ ساتھ شہروں کا لاک ڈاون جاری ہے۔ اسی تناظر میں سعودی عرب نے بھی عمرہ زائرین پر عارضی پابندی عائد کر رکھی ہے۔ جبکہ سعودی حکام کی جانب سے جاری کیے گئے حالیہ احکامات کے مطابق سعودی عرب کو 72 گھنٹوں میں لاک ڈاون کا فیصلہ کیا گیا ہے تمام ملکوں کی ائیر لائنز کو بھی اس حوالے آگاہ کر دیا گیا ہے۔ دوسری جانب سابق ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور کچھ عرصہ قبل عمرہ کی ادائیگی کی غرض سے سعودی عرب گئے تھے جہاں پر پاکستانی نے انہیں گھیر لیا اور انکے ساتھ تصاویر بنا کر سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کر دیں، پاکستانیوں نے اپنے ہیرو کے ساتھ والہانہ محبت کا اظہار کیا، حرم شریف کی حدود ہوں یا روضہ رسول ﷺ ، ہر جگہ پاکستانی انکے گرد جمع ہی رہے اور انکے ساتھ ےتصاویر بناتے رہے۔ روزنامہ اوصاف کے مطابق آصف غفور کی ایک تصور منظر عام پر آئی جس میں وہ روضہ رسول ﷺ کے سامنے جھالیوں کے سامنے سیلوٹ پیش کرتے دکھائی دیئے، عموماً یہ دیکھا جاتا ہے کہ مسلمان روضہ رسول ﷺ کے سامنے عبادتیں کرتے اور درود و سلام پڑتے دکھائی دیتے ہیں، لیکن اس موقع پر میجر جنرل آصف غفور نے ایک منفرد انداز اپنایا اور اپنے پیارے آقا حضرت محمد ﷺ کے روضہ کے سامنے سیلوٹ مارا، میجر جنرل آصف غفور نے خالصتاً فوجی انداز میں آقا دو جہان ﷺ کی خدمت میں سلام پیش کیا، سیلوٹ کا مطلب یہی ہے کہ جب کوئی فوجی اپنے سینئر کے سامنے پیش ہوتا ہے

تو اسکے حکم کا پابند ہوتا ہے اور اپنے ہاتھ کو اپنے ماتھے تک لیجا کر سیلوٹ پیش کرتا ہے۔ دوسری جانب میجر جنرل آصف غفور کے سیلوٹ کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد صارفین کا کہنا ہے کہ اس سیلوٹ کا مطلب یہی ہے کہ میجر جنرل آصف غفور نے ثابت کر دیا کہ وہ حضرت محمدﷺ کے حکم کے ماتحت ہیں کیونکہ آقا دو جہان تاریخ کے پہلے اور کامیاب ترین سپہ سالار ہیں کیونکہ آپکی سپہ سالرای میں لڑی گئی ہر جنگ میں مسلمانوں کو اللہ تعالیٰ نے فتح یاب کیا اور اگر غزوہ احد میں شکست ہوئی بھی تو اللہ نے قرآن حکیم میں واضح الفاظ میں فرما دیا ” یہ محض تمہیں سبق سکھانے کے لیے تھا”۔

FOLLOW US