کراچی(نیوز ڈیسک) پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن (پی آئی اے) میں مثبت نتائج کے ثمرات سامنے آگے لگے ہیں، پاکستان اسٹاک ایکسچینج نے پی آئی اے کا نام ڈیفالٹر لسٹ سے نکال دیا۔ اے آر وائی نیوز کے مطابق پاکستان اسٹاک ایکسچینج نے پی آئی اے کا نام ڈیفالٹر لسٹ سے نکال دیا جس کا باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔پی آئی اے کو نارمل ٹریڈنگ لسٹ میں شامل کرلیا گیا ہے جس کے بعد اسٹاک ایکسچینج میں نارمل ٹریڈنگ 27 جنوری سے شروع ہوگئی ہے۔ خیال رہے کہ پاکستان اسٹاک ایکسچینج نے قومی ائیرلائن پی آئی اے کو 22 مئی 2019 سے بھی ڈیفالٹر قرار دے دیا تھا۔۔پی آئی اے کو ڈیفالٹر سالانہ جنرل میٹنگ اور سالانہ آڈٹ رپورٹ جمع نہ کرنے پر کیا گیا تھا۔سن 2018 میں ناقص حکمت عملی سے قومی ایئر لائن کو 67ارب32کروڑکاخسارہ ہوا تھا۔۔جو کہ 2017 کے خسارے کا 32 فیصد زائد تھا۔ پی آئی اے کو2017 میں50ارب98کروڑ کاخسارہ ہواتھا۔