کراچی (نیوز ڈیسک) نئے سال کا بھیانک تحفہ،شہر قائد کے باسیوں کو کے الیکٹرک نے ایک اور بڑا جھٹکا دے دیا، آئندہ ماہ سے بجلی کے فی یونٹ کی قیمت میں 4.88پیسے کا اضآفہ کردیا گیا، مجموعی قیمت17.69پیسے ہوگئی۔ تفصیلات کے مطابق بجلی کے نرخ طے کرنے والے ادارے نیپرا نے کراچی کے صارفین کیلئے بجلی کی قیمت میں اضافے کی منظوری دے دی ہے۔نیپرا نے کے الیکٹرک
کا11سہ ماہیوں کا ٹیرف ایڈجسٹمنٹ کا فیصلہ جاری کیا جس کے تحت کے الیکٹرک کو صارفین سے106ارب روپے وصول کرنے کی اجازت مل گئی ہے۔ٹیرف ایڈجسٹمنٹ کے مطابق کے الیکٹرک صارفین کیلئے بجلی4روپے88پیسے فی یونٹ مہنگی کردی گئی، کے الیکٹرک کا ٹیرف12روپے81سے بڑھا کر17روپے69پیسے فی یونٹ ہوگیا، نیپرا نے جولائی 2016سے مارچ2019کیلئے فیصلہ جاری کیا۔