اسلام آباد (نیوز ڈیسک) 2019 کے دوران پیٹرول 23 روپے 2 پیسے فی لیٹر مہنگا ہوا جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل 18 روپے 42 پیسے ،لائٹ ڈیزل 7 روپے 15پیسے اورمٹی کا تیل 13روپے 37پیسے فی لیٹر مہنگا کیا گیا،جنگ کودستیاب اعداد وشمار کے مطابق جنوری سے دسمبر 2019کے دوران پیٹرول90 روپے 97پیسے سے بڑھ کر 113 روپے 99 پیسے اور ہائی اسپیڈ ڈیزل 106 روپے 68پیسے سے بڑھ کر
125 روپے ایک پیسہ فی لیٹر ہو گیا ،لائٹ ڈیزل 75 روپے 28پیسے سے بڑھ کر 82 روپے 43 پیسے اورمٹی کا تیل 82 روپے 98 پیسے سے بڑھ کر 96 روپے 35 پیسے فی لیٹر ہو گیا،جنوری میں عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت 54 ڈالر فی بیرل تھی جبکہ دسمبر میں عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت 65ڈالر فی بیرل ہوگئی،2019میں پیٹرولیم مصنوعات پر سیلز ٹیکس کی شرح 17فیصد برقرار رہی۔