Sunday May 19, 2024

معیشت سنبھل گئی: وزیراعظم عمران خان ایک مرتبہ پھر سرخرو۔۔۔ پاکستان اسٹاک مارکیٹ سے شاندار خبر آگئی

لاہور (ویب ڈیسک) سٹاک مارکیٹ میں رواں ہفتے کے دوسرے کاروباری روز کے دوران مندی میں جانے والی حصص مارکیٹ میں تیزی کی واپسی ہو گئی۔ آج کاروبار کے اختتام پر 100 انڈیکس 320.03 پوائنٹس بڑھ گیا۔ تفصیلات کے مطابق سٹاک مارکیٹ میں رواں ہفتے کے دوسرے کاروبار کے دوران غیر یقینی صورتحال صبح کے وقت چھائی رہی جس کے باعث انویسٹرز سرمایہ کاری سے گریزاں رہے، تاہم آغاز میں شیئرز کی فروخت کو ترجیح دیتی جا رہی، تاہم بڑی مندی میں جانے والی سٹاک مارکیٹ میں تیزی نے ڈیرے ڈالے انڈیکس 320 پوائنٹس بڑھ گیا، تیزی کے باعث 100 انڈیکس کی تین حدیں بحال ہوگئیں۔

بحال ہونے والی حد میں 40100، 40200، 40300 کی حدیں شامل ہیں۔ یاد رہے کہ گزشتہ روز سٹاک مارکیٹ میں 824.70 پوائنٹس کی بڑی مندی دیکھی گئی تھی، تنزلی کے باعث انڈیکس کی 8 حدیں گریں، گرنے والی حدوں میں 40800، 40700، 40600، 40500، 40400، 40300، 40200، 40100 کی حدیں شامل تھیں جبکہ 40008.29 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ کر بند ہوا تھا۔ آج ایک موقع پر پاکستان سٹاک مارکیٹ کا 100 انڈیکس اوائل وقت میں 500 پوائنٹس کی مندی کے بعد 39455.33 پوائنٹس کی سطح پر آ گیا تھا، تاہم اس دوران انویسٹرز نے دلچسپی دکھائی اور انڈیکس میں دوبارہ تیزی آنا شروع ہو گئی، مندی میں جانے والا انڈیکس دوبارہ 40488.68 پوائنٹس کی سطح پر دیکھا گیا۔ کاروبار کے اختتام پر سٹاک مارکیٹ 320.03 پوائنٹس کی تیزی کے بعد 40328.32 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا، پورے کاروباری روز 0.79 فیصد میں بہتری دیکھی گئی جبکہ 13 کروڑ 53 لاکھ سے زائد کے شیئرز کا کاروبار ہوا جن کی مالیت 7 ارب 16 کروڑ 19 لاکھ 62 ہزار 120 روپے بنتی ہے۔ معاشی ماہرین کے مطابق ملک میں غیر یقینی سیاسی صورتحال کے باعث انویسٹرز سرمایہ کاری پر ہاتھ روک کر رکھے ہوئے ہیں، گزشتہ ہفتے سابق صدر جنرل (ر) پرویز مشرف کا عدالتی کیس، رواں ہفتے کنٹرول لائن پر پاک بھارت کشیدگی، آئی ایم ایف کی طرف سے گیس اور بجلی کی قیمتوں میں اضافہ اور ’’ڈومور‘‘ کے مطالبے کے باعث غیر یقینی صورتحال چھٹنے کا نام نہیں لے رہی۔ تاہم آخری لمحات میں تیزی کی بڑی وجہ چند مثبت خبریں تھیں جس کے باعث مندی میں جانے والی مارکیٹ میں تیزی لوٹ آئی۔

FOLLOW US