Friday November 29, 2024

بریکنگ نیوز : کپتان ایک بار پھر سر خرو۔۔۔!!! اسٹاک مارکیٹ نے نیا ریکارڈ قائم کر ڈالا، صبح صبح پاکستانیوں کیلیے اچھی خوشخبری آگئی

کراچی(ویب ڈیسک) کپتان ایک بار پھر سر خرو۔۔۔!!! اسٹاک مارکیٹ نے نیا ریکارڈ قائم کر ڈالا، صبح صبح پاکستانیوں کیلیے اچھی خوشخبری آگئی۔ اسٹاک ایکسچینج میں چار سو پوائنٹ کا اضافہ ہوگیا۔ کراچی سٹاک ایکسچینج میں ایک سال بعد 39ہزار کی سطح بحال ہو گئی۔100 انڈیکس 39ہزار 100پر پہنچ گیا۔
تفصیلات کے مطابق کاروباری ہفتے کے آخری روز سٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی کا رجحان رہا۔اسٹاک ایکسچینج میں چار سو پوائنٹ کا اضافہ ہوا جس سے 100 انڈیکس 39ہزار100پر پہنچ گیا۔100 انڈیکس ایک سال بعد 39ہزارکی سطح پر پہنچ گیا۔

دن کا آغاز 38,706.27سے ہواجو زبردست تیزی کے بعد 39,139.46تک پہنچا۔ اس وقت 100 انڈیکس 39,050.99پر ٹریڈ کررہا ہے۔ واضح رہے گزشتہ کچھ ہفتے سٹاک مارکیٹ میں انتہائی تیزی دیکھی گئی تھی تاہم گزشتہ تین چار روز رجحان مثبت نہیں رہا ۔تاہم اختتام ہفتہ پر زبردست تیزی سے سرمایہ کاروں کے حوصلے بڑھتے دکھائی دیتے ہیں۔زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر 24 کروڑ ڈالر اضافے کے بعد 8 ارب 68 کروڑ 23 لاکھ ڈالرز پر پہنچ گئے۔ اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری اعداد وشمار میں بتایا گیا ہے کہ 22 نومبر کو ہفتہ کے اختتام پر سرکاری ذخائر میں 24 کروڑ ڈالر کا اضافہ ہوا، اور زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر کی مالیت 15 ارب 57 کروڑ 77 لاکھ ڈالر کی سطح تک پہنچ گئی۔ اعداد و شمار کے مطابق کمرشل بینکوں کے پاس 6 ارب 89 کروڑ 54 لاکھ ڈالر کے ذخائر موجود ہیں جب کہ 24 کروڑ ڈالر اضافے کے بعد سرکاری ذخائر کی مالیت 8 ارب 68 کروڑ 23 لاکھ ڈالر تک پہنچ گئی۔

FOLLOW US