Friday November 29, 2024

ملک میں جاری موجودہ سیاسی بحران کے باوجود زرمبادلہ ذخائر میں 24کروڑ ڈالر کا اضافہ

اسلام آباد : ملکی زرِمبالہ کے ذخائر میں 24کروڑ ڈالر کا اضافہ ہوگیا ہے۔ سٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق ملکی زرِمبالہ کے ذخائر میں 24کروڑ ڈالر کے اضافے سے ملک کے زرِمبالہ کے مجموعی ذخائر کا حجم 15ارب57کروڑ ڈالر ہوگیا ہے۔ سٹیٹ بیک نے بتایا ہے کہ مرکزی بینک کے ذخائر 8ارب 68کروڑ ڈالر ہو گئے ہیں جبکہ کمرشل بینکوں کے ذخائر 6ارب 89کروڑ ڈالر ہو گئے ہیں۔

دوسری جانب سعودی عرب میں مقیم پاکستانیوں نے جاری مالی سال کے دوران 1.737 ارب ڈالرمالیت کا زرمبادلہ ملک ارسال کیاہے۔ سٹیٹ بینک آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق جولائی تا اکتوبر سعودی عرب میں مقیم پاکستانیوں نے 1.737 ارب ڈالر مالیت کی ترسیلات زرکیں ، یہ شرح گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے مقابلے میں 1.14 فیصد کم ہے، گزشتہ مالی سال کے ابتدائی4 ماہ میں سعودی عرب میں کام کرنے والے محنت کشوں نے 1.757 ارب ڈالر مالیت کا زرمبادلہ ملک ارسال کیا تھا۔ مالی سال 2017-18 کے ابتدائی 4 ماہ میں سعودی عرب سے ترسیلات زرکا حجم 1.68 ارب ڈالررہاتھا۔ اعدادوشمارکے مطابق اکتوبر2019ء میں سعودی عرب میں کام کرنے والے محنت کشوں نے 420.88 ملین ڈالرکازرمبادلہ ملک ارسال کیا، گزشتہ سال اکتوبرمیں مملکت سعودی عرب سے ترسیلات زرکاحجم 468.18 میلن ڈالر رہاتھا۔

FOLLOW US