Tuesday May 7, 2024

شاندار خبر : ڈالر کے منہ پر بڑا تھپڑ ۔۔۔ روپے نے آج ڈالر کا کیا حشر کیا ؟ کرنسی ریٹ میں اتار چڑھاؤ کی تفصیلات آ گئیں

کراچی(ویب ڈیسک) ایک ہفتے کے دوران روپے کی ڈالر پر بڑی فتح۔ گزشتہ ہفتے کے دوران انٹربینک میں ڈالر کی قیمت 10 پیسے کمی کے ساتھ 155.39 روپے سے کم ہو کر 155.29 روپے پر پہنچ گئی۔ رپورٹ کے مطابق اسی ہفتے کے دوران اوپن مارکیٹ میں روپے کی قدر میں استحکام رہا

اور ڈالر 155.40 روپے پر برقرار رہا۔ اسٹاک مارکیٹ میں گزشتہ ہفتے کے دوران 342 پوائنٹس کا اضافہ ہوا اور 100 انڈیکس 37583 سے بڑھ کر 37925 پر بند ہوا۔ اسی ہفتے کے دوران 100 انڈیکس میں 0.9 فیصد اضافہ ہوا جبکہ مارکیٹ کپیٹلائزیشن 33 ارب روپے اضافے سے 7247 ارب روپے ہوگئی۔ ہفتے کے دوران سرمایہ کاروں کی جانب سے پرافٹ ٹیکینگ دیکھی گئی، ہفتے کے اختتام پر حصص کی خریداری میں تیزی پر انڈیکس بند ہوا۔ گزشتہ ہفتے کے دوران اسٹاک مارکیٹ نے 38،000 پوائنٹس کی حد عبور کی، اس سے قبل 19 اپریل 2019 کو ایسا ہوا تھا۔ اس وقت پاکستان اسٹاک ایکسچینج 8.4 فیصد سالانہ نفع دے رہی ہے جبکہ ایشیا پیسیفک میں یہ اوسط 2.6 فیصد ہے، مزید برآں آئی ایم ایف نے گردشی قرضوں پر قابو پانے کے لیے 250 ارب روپے کی ٖحکومتی ضمانتوں (sovereign guarantees) کی منظوری بھی دی ہے۔ بہتر کارکردگی کرنے والے شعبوں کا جائزہ لیا جائے تو اس ہفتے کے دوران پاور جنریشن اینڈ ڈسٹری بیوشن (140 پوائنٹس)، کھاد (102 پوائنٹس)، آئل اینڈ گیس مارکٹنگ کمپنیز (66 پوائنٹس) کے ساتھ سر فہرست رہیں۔ گزشتہ ہفتے بری کارکردگی دکھانے والے شعبوں میں کمرشل بینکس (74 پوائنٹس)، مواصلات (15 پوائنٹس) اور ریفائنتریز (11 پوائنٹس) کے ساتھ نمایاں رہے۔ 100 انڈیکس میں اس ہفتے غیرملکی خریداری 85 لاکھ ڈالر رہی جو اس سے گزشتہ ہفتے 42 لاکھ ڈالر تھی۔

FOLLOW US