Monday January 20, 2025

پاکستان کے دن پھر گئے۔۔۔۔ اسٹاک مارکیٹ میں دو ہفتوں میں کتنے ہزار پوائنٹس کا اضافہ ہو گیا؟ تازہ ترین خبر

کراچی(ویب ڈیسک) اسٹاک مارکیٹ سے اچھی خبر یہ ہے کہ دوہفتوں میں چارہزار پوائنٹس اضافہ ہوا ہے جبکہ ہنڈرڈ انڈیکس نو ماہ بعد 38 ہزار700 کی سطح بھی عبور کرگیاہے تفصیلات کے مطابق اسٹاک ایکسچینج میں ہفتے کے دوسرے روز بھی کاروبارمیں مثبت رجحان دکھائی دے رہا ہے،دن کے آغاز پر ہنڈرڈ انڈیکس203.25 پوائنٹس اضافے کے ساتھ 38,614.81پر ٹریڈ کررہا ہے۔مارکیٹ کاآغاز 38,393.61سے ہوا جو کہ بڑھتا ہوا38,911.46تک پہنچا ۔ رپورٹ کے مطابق گزشتہ دوہفتوں سے اسٹاک مارکیٹ مسلسل تیزی کی طرف بڑھ رہی ہے اور اس وقت وہ نو ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ چکی ہے۔

پاکستان سٹاک مارکیٹ میں کاروباری ہفتے کے پہلے روز زبردست 827 پوائنٹس کی تیزی دیکھی گئی اور مارکیٹ 7 ماہ کی بلند ترین سطح پر بند ہوئی۔کاروباری ہفتے کے پہلے روز پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی دیکھنے میں آئی، سرمایہ کاروں نے حصص کی خریداری میں زیادہ دلچسپی لی تو اوسط کاروباری حجم 29 ماہ کی بلند ترین سطح کو چھو گئے۔مارکیٹ 827 پوائنٹس کے اضافے سے 7 ماہ کی بلند ترین سطح 38 ہزار 411 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوئی جبکہ شیئرز کی مالیت میں 120 ارب روپے سے زائد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ معاشی ماہرین کے مطابق معیشت کے حوالے سے مثبت خبریں آنے سے گذشتہ دو ہفتوں کے دوران سٹاک مارکیٹ 4 ہزار سے زائد پوائنٹس بڑھ چکی ہے۔

FOLLOW US