Wednesday May 8, 2024

پاکستانی معیشت کا بہتری کی طرف سفر جاری۔۔۔!!! سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال، اسٹاک ایکسچینج میں روپے کی برسات کر دی، 100 انڈیکس 8 ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا

کراچی (نیوز ڈیسک ) پاکستانی معیشت کا بہتری کی طرف سفر جاری ہے اور سٹاک مارکیٹ میں بھی بتدریج بہتری آرہی ہے اور آج پاکستان سٹاک ایکسچینج 8ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے۔ آج سٹاک مارکیٹ میں 100انڈیکس 36ہزار806 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا اور 8سیشنز میں مارکیٹ 3ہزار سے زائد پوائنٹس بڑھ گئی۔ مجموعی طور پرحصص کی مالیت میں 400 ارب روپے سے زائد کا اضافہ ہوا ہے جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر5 پیسےمزیدسستا ہو گیا ہے اور اب اوپن مارکیٹ مین ڈالر 155روپے 50 پیسے پر فروخت ہو رہا ہے۔واضح رہے کہ پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں گذشتہ ہفتے مجموعی طور پر زبردست تیزی کا رجحان رہا اورکے ایس ای100انڈیکس100پوائنٹس بڑھ گیا جس سے مجموعی انڈیکس35900پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر جا پہنچا

جبکہ مارکیٹ کے سرمائے میں262ارب روپے سے زائد کا اضافہ بھی ریکارڈ کیا گیا جس کے نتیجے میں سرمائے کا مجموعی حجم 69کھرب روپے کی سطح سے تجاوز کر گئی ،تیزی کی وجہ سی58.27فیصد حصص کی قیمتیں بھی بڑھ گئیں ۔اسٹاک ماہرین کے مطابق دھرنے کے باوجود سیاسی افق پر ٹھرائو،بجٹ خسارے میں کمی ،روپے کی قدر میں بتدریج اضافہ ،ماہ اکتوبر میں ملکی برآمدات میں اضافے اور درآمدات میںکمی سمیت ملکی اقتصادی محاذ پر مثبت خبروں کی گردش ،پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں لسٹڈ کمپنیوں کے اچھے مالیاتی نتائج کے باعث حکومتی مالیاتی اداروں ،مقامی بروکریج ہاوس سیمت دیگر انسٹی ٹیوشنز کی جانب سے ٹیلی کام ،سیمنٹ توانائی ،فرٹیلائزر اور فوڈز سمیت دیہگر منافع بخش شعبوں میں سرمایہ کاری کی بدولت گذشتہ ہفتے پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں مسلسل پانچوں دن تیزی کا رجحان غالب رہا جس کی وجہ سے مارکیٹ بلندی کی جانب گامزن رہی ۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ کی ہفتہ وار رپورٹ کے مطابق گذشتہ ہفتے مارکیٹ میں کے ایس ای100انڈیکس میں1600.55پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس سے انڈیکس34377.61پوائنٹس سے بڑھ کر35978.16پوائنٹس ہو گیا اسی طرح7088.2پوائنٹس کے اضافے سے کے ایس ای30انڈیکس 16753.51پوائنٹس اور کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس24729.70پوائنٹس سے بڑھ کر 25730.62پوائنٹس پر بند ہوا ۔گذشتہ ہفتے مارکیٹ کے سرمائے میں2کھرب62ارب88کروڑ21لاکھ72ہزار585روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے نتیجے میں مارکیٹ کا مجموعی سرمایہ66کھرب98ارب40کروڑ70لاکھ38ہزار855روپے سے بڑھ کر 69کھرب61ارب28کروڑ92لاکھ11ہزار440روپے ہو گیا ۔

FOLLOW US