Tuesday May 7, 2024

تبدیلی کی دعویدار حکومت ایک لیٹر پٹرول پر 50روپے سے زائد کا ٹیکس وصول کرنے لگی

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کیخلاف پنجاب اسمبلی میں قرارداد جمع کروادی گئی ۔مسلم لیگ (ن)کی رکن سمیرا کومل کی جانب سے جمع کرائی گئی قرار داد کے متن میں کہاگیا ہے کہ پنجاب اسمبلی کا یہ مقدس ایوان پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ مسترد کرتا ہے،ہر ماہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ حکومت نے وطیرہ بنالیا ہے۔عالمی مارکیٹ میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مسلسل کمی ہورہی ہے لیکن

پاکستان میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے ریٹ حکومت اپنی مرضی سے مقرر کررہی ہے۔پیٹرول کی قیمت میں اضافہ کرکے حکومت غریبوں کے جیب پر ڈاکہ ڈال رہی ہے۔وفاقی حکومت ایک لیٹر پیٹرول پر 50روپے سے زائد ٹیکس وصول کررہی ہے۔ایک لیٹر پیٹرول پر 50روپے کا ٹیکس مہنگائی اور غربت کے ماری عوام کے ساتھ سراسر زیادتی ہے۔ قرار داد میں مطالبہ کیاگیا کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ فی الفور واپس لیا جائے۔

FOLLOW US